میسی کا جادو امریکا میں بھی چل گیا۔۔۔۔ انٹر میامی نے پہلی بار لیگز کپ اپنے نام کرلیا۔۔۔۔لیونل میسی 44 ٹرافیاں جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے
ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کا جادو امریکا میں بھی چل گیا، میسی کی قیادت میں امریکی فٹبال کلب انٹر میامی نے پہلی بار لیگز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
لیونل میسی نے اپنے نئے کلب انٹرمیامی کو پہلا ٹائٹل جتوادیا، لیگز کپ کے سنسنی خیز فائنل میں ناشویل کو پنالٹیز پر 9 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے کر کلب کےلیے پہلا ٹائٹل حاصل کرلیا۔
امریکا کے شہر ناشویل میں لیگز کپ کا فائنل انٹرمیامی اور ناشویل کے درمیان کھیلا گیا، میسی نے پہلے ہاف میں شاندار گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔جسے ناشویل نے57 ویں میں ہیڈر کے ذریعے گول کر کے برابرکردیا۔
جس کے بعد میسی اور لیونارڈو نے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پرحملے جاری رکھے مگر گول نہ کرسکے۔
میچ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ کے پہلے راؤنڈ میں دنوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ چار چار گول سے برابرہوگیا۔
پھر سڈن ڈیتھ پر انٹرمیامی نے 9 کے مقابلے میں 10 گول سے کامیابی حاصل کر کے ٹیم کا پہلا ٹائٹل جیت لیا
ارجنٹائن کے فٹبال سٹار لیونل میسی 44 ٹرافیاں جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے۔لیونل میسی نے امریکا کے فٹبال کلب انٹرمیامی کو لیگز کپ میں کامیابی دلاکر کلب کیلئے اپنی پہلی ٹرافی جیت لی جبکہ مجموعی طور پر یہ انکی 44 ویں ٹرافی ہے۔
لیگز کپ کے فائنل میں انٹر میامی نے نش ول کلب کو پینالٹی ککس پر 10-9 سے شکست دی اس سے قبل دونوں ٹیموں کا میچ 90 منٹ میں 1-1 سے برابر رہا تھا۔سات بار بیلن ڈی ایوارڈ جیتنے والے میسی نے ارجنٹائن کیلئے فیفا ورلڈ کپ 2022 سمیت 5 ٹائٹل جیتے ہیں۔ اپنے کلب کیریئر میں میسی بارسلونا کلب کیلئے لا لیگا اور یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ سمیت 35 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
میسی اب تک اپنے نئے کلب انٹرمیامی کیلئے سات میچز میں 10 گول کرچکے ہیں جبکہ بدھ کو یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ان کی ٹیم سنسناٹی سے مقابلہ کرے گی تو ان کے پاس ایک اور فائنل میں پہنچنے کا موقع ہوگا۔
No comments:
Post a Comment