وہی بیٹر، وہی بولر، وہی آخری اوور، نسیم شاہ ۔۔۔۔ماں کو یاد کرکے نسیم شاہ افسردہ کیوں ہوئے؟
پاکستان نے افغانستان کو جب دوسرا میچ ہرایا تو اس کے بعد نسیم شاہ کے چرچے ہرطرف ہوئے لیکن نسیم کو میچ جیتنے کی خوشی تھی اوراس کے ساتھ ہی ساتھ وہ افسردہ بھی تھے۔ دوسرا ون ڈے جیتنے کا سہرا نسیم شاہ کے سر ہے کیونکہ وننگ شاٹ انہوں نے لگا ئی تھی اورا سکے ساتھ ماضی کی یاد کودہرایاتھا۔ ان کی آنکھیں نمناک تھیں۔
ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 6 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے ،بولر تھے فضل الحق فاروقی اور سامنے ڈٹے تھے نسیم شاہ، پھر وہی ہوا جو پچھلے سال بھی ہوا تھا یعنی نسیم نے فضل کی بولنگ پر شاندار اسٹروکس کھیل کر پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلا دی۔گزشتہ سال 7 ستمبر کو ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، آخری اوور تھا ،11 رنز تھے ، فضل الحق فاروقی کے ہاتھ میں تھی گیند، نسیم کے ہاتھ میں تھا بیٹ، نسیم نے دو گیندوں پر دو چھکے لگاکر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔
دونوں بار ایک ہی بولر کے جیت کے خواب کو ڈراؤنے خواب میں تبدیل کرنے کے بعد نسیم شاہ کے جشن کے انداز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہترین ثابت ہوا، افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔جواب میں قومی ٹیم نے 301 رنز کا ہدف 49.5 اوورز میں آخری وکٹ پر حاصل کرلیا۔امام الحق نے 91، بابر اعظم نے 53 اور شاداب خان نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے، پاکستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سےکامیابی حاصل کی تھی۔
میچ جیتنے کے بعد نسیم شاہ نے ٹویڑ پر اپنی والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا، وہ کہتی تو کیوں پریشان ہوتا ہے ، میں ہوں ناں۔نسیم شاہ نے مزید کہا کہ میں نے بہت محنت کی اور پی ایس ایل کے لئے پرجوش تھا ، گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں۔ پتہ نہیں کہ اس میسج کو کیسے مس کر گیا۔میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا۔
ایک و یڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پوری ٹیم نسیم شاہ کو سراہ رہی ہے اور مبارکباد دے رہی ہے، جس پر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ’میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ کاش آج یہ میری ماں دیکھ سکتیں، مجھ سے کچھ بولا نہیں جا رہا۔
دوسری جانب اگر بات کی جائے نسیم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تو وہاں انہوں نے ایک خاکہ اپنی اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔ اس خاکے میں نسیم شاہ کو جیت کا جشن مناتے اور اُن کی والدہ کو پاس کھڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
That was for u @76Shadabkhan. That was for my team. That was for all the fans of Pakistan cricket. Well played @ImamUlHaq12 bhai. #PakistanZindabad pic.twitter.com/Ztlo62BznO
— Naseem Shah (@iNaseemShah) August 24, 2023
امیں نے بہت محنت کی اور پPSL کے لئے پرجوش تھا- میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں۔ پتہ نہیں کہ اس میسج کو کیسے مس کر گیا۔ میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا pic.twitter.com/SfqGBsvmUf
— Naseem Shah (@iNaseemShah) May 24, 2021
No comments:
Post a Comment