نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

مالاکنڈ: جماعت اسلامی خواتین کا جلسہ عام، خواتین کو اسلامی حقوق دلوانے کے عزم کا اظہار

 

مالاکنڈ: جماعت اسلامی خواتین کا جلسہ عام، خواتین کو اسلامی حقوق دلوانے کے عزم کا اظہار








مالاکنڈ : جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی قیادت نے مالاکنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خواتین کو اسلام کے دیے گئے مکمل حقوق دلوانے کے لیے پرعزم ہے اور یہ جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس حقوقِ نسواں کا مکمل چارٹر موجود ہے، اور جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ خواتین کو وہ تمام حقوق دیے جائیں جو اسلام نے عطا کیے ہیں۔ ڈاکٹر حمیرا نے مزید کہا کہ عدل، امن، فلاح اور خوشحالی کسی بھی اسلامی ریاست کے بنیادی ستون ہوتے ہیں، اور وہ حکومتیں جو دستورِ الٰہی کی پیروی کرتی ہیں، فلاح کی منزل تک پہنچتی ہیں۔ جلسے سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان کو چاہیے کہ وہ لوگوں کے مسائل سنیں، ان کے دکھ درد میں شریک ہوں، ان کی غلطیوں کو درگزر کریں اور مایوسی کو امید میں بدلنے کا ذریعہ بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کا افراد سے ایسا تعلق ہونا چاہیے جو انہیں متاثر کرے اور وہ ان جیسا بننے کی خواہش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اصل شناخت داعی دین کی ہے، اور یہ ذمہ داری ایک آزمائش بھی ہے اور باعثِ سعادت بھی۔ انہوں نے زور دیا کہ کارکنان کو محبت، نرمی، عالی ظرفی، درگزر اور حکمت جیسے اوصاف اپناتے ہوئے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts