نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

تفاخر لٹریری فورم کے زیر اہتمام خواتین کے آن لائن عالمی مشاعرے کا اہتمام


تفاخر لٹریری فورم کے زیر اہتمام خواتین کے آن لائن عالمی مشاعرے کا اہتمام



لاہور(ادبی رپورٹر )تفاخر لٹریری فورم کے زیر اہتمام خواتین کا آن لائن عالمی مشاعرہ منعقد ہوا۔اس کی صدارت محترمہ عذرا مرزا نے کی۔

اس آن لائن مشاعرے کی مہمان خصوصی  طاہرہ جبیں ،ثمینہ سید اور سیدہ فاطمہ غزل تھیں،یگر مہمانان ذی وقار میں کوکب کاظمی ( لاہور), شیریں گل رانا ( نیدرلینڈز)،عالیہ بخاری (لاہور)،نائلہ عابد (لاہور)،عذرا علیم ( یوکے)،حمیرا قریشی (لاہور) اور طینوش فردوس (چیئر پرسن تفاخر لٹریری فورم)  شامل تھیں ۔نظامت کے فرائض طینوش فردوس نے ادا کئے ۔ تفاخر لٹریری فورم آن لائن مشاعروں کا انعقاد کرتی رہتی ہے اور بیرون ملک مقیم شعرا کو اس میںشرکت  کرنے اور کلام سنانے کا بھرپور موقع  ملتا ہے۔طینوش فردوس (چیئر پرسن تفاخر لٹریری فورم) کاکہنا ہے کہ میری کوشش ہے کہ میں ادب کے فروغ کے لیےایسا منفرد کام کروں جو مدتوں یاد رکھا جائے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts