Showing posts with label تصویر. Show all posts
Showing posts with label تصویر. Show all posts
بلی آئلش ایک ساتھ 5 گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ
بلی آئلش ایک ساتھ 5 گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ
لاس اینجلس(نیٹ نیوز)امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے دسمبر 2019 میں 18 ویں سالگرہ مناتے وقت معروف ہالی وڈ جاسوس فلم ’جیمز بانڈ‘ کے ساتھ گانا تیار کرنے کا معاہدہ کرکے نیا ریکارڈ بنایا تھا۔
وہ پہلی خاتون گلوکارہ تھیں جنہوں نے 18 سال کی عمر میں ’جیمز بانڈ‘ سیریز کی 25 ویں فلم کے لیے بھائی کے ساتھ مل کر گانا بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔اس سے قبل بھی بلی آئلش محض 17 سال کی عمر میں کئی ریکارڈ بنا چکی تھیں اور وہ پہلی خاتون گلوکارہ بنی تھیں جنہیں 18 سال سے قبل ہی معروف میوزیکل ایوارڈ ’گریمی‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
اور اب وہ پہلی خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں جنہوں نے بیک وقت 5 گریمی ایوارڈز جیتے ہیں۔ 18 سالہ بلی آئلش وہ پہلی گلوکارہ بن گئیں جنہوں نے 18 سال کی عمر میں ’سال کے بہترین گانے، سال کے ایلبم، بہترین پہلے میوزک ایلبم، بہترین پاپ ووکل اور بہترین ریکارڈ‘ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
بلی آئلش سے قبل گلوکارہ و اداکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 20 سال کی عمر میں ’بہترین پہلے میوزک ایلبم‘ کا ایوارڈ جیتا تھا تاہم انہوں نے صرف ایک ہی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔لیکن بلی آئلش نے محض 18 سال کی عمر میں بیک وقت 5 ایوارڈز اپنے نام کیے اور یوں وہ تاریخ کی پہلی گلوکارہ بن گئیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آئلش اب تک بیک وقت 5 ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ بن گئی ہیں وہیں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی اب تک کی دوسری شخصیت بن گئیں۔بلی آئلش سے قبل 1981 میں گلوکار کرسٹوفر کراس نے بیک وقت 5 بڑے گریمی ایوارڈز جیتے تھے۔گریمی ایوارڈز کی تقریب میں جہاں بلی آئلش نے 5 ایوارڈز اپنے نام کرکے نیا ریکارڈ بنایا وہیں ان کے 22 سالہ بھائی گلوکار فینس او کنیل نے بھی 6 ایوارڈز اپنے نام کیے۔بلی آئلش کے بھائی نے ’بیسٹ پروڈیوسر آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کیے جب کہ لیڈی گاگا نے بھی 2 گریمی ایوارڈز جیتے۔بلی آئلش اور ان کے بھائی فینس او کنیل نے 11 ایوارڈز اپنے نام کرکے نیا اعزاز حاصل کیا۔
اے بی ڈی ویلیئرز
اے بی ڈی ویلیئرز
![]() |
اینڈریو سائمنڈز اے بی ڈی ویلیئرزکوبرسبین ہیٹ کیپ دیتے ہوئے
|
سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک )اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ذریعے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔35 سالہ سابق پروٹیز کپتان کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے اور قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے نئے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تصویر کہانی۔۔۔۔۔۔۔”محنت میں عظمت ہے۔۔۔”ایڈ نہیں ٹریڈ“
تصویر کہانی۔۔۔۔۔۔۔”محنت میں عظمت ہے۔۔۔”ایڈ نہیں ٹریڈ“
تصویر کہانی
کریڈٹ۔۔”تصویر ،بشکریہ فیس بک وال۔۔۔رفیق ناصر ۔۔۔۔کونٹینٹ۔۔۔ٹیم نوائے درویش“
آشیانہ قائد میں سکول کے باہرایک محنت کش خاتون اپنے گھر کی کفالت کیلئے ریڑھی لگائے ہوئے بچوں کیلئے چپس تیار کررہی ہیں جبکہ اس کی ایک بیٹی زیر تعلیم ہے۔۔۔محنت میں عظمت ہے ، سفید پوشی مانگنے میں نہیں بلکہ محنت کرنے میںہے۔ سفید پوش لوگ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے بہتر کام کوترجیح © دیتے ہیں۔ انگریزی میں ایک جملہ ہے کہ”ایڈ نہیں ٹریڈ“یعنی ترس کھاکر مدد نہیں کریں بلکہ کام کاج کے سلسلے میں مدد کریں اور ہمیشہ کے لئے مانگنے کی عادت سے بہتر کام میں مدد ہے۔ہمارے معاشرے میںایسے بہت سے لوگ ہیں لہذا انکی مدد کرکے ان کوپاﺅں پر کھڑا کریں تاکہ وہ بھی معاشرے میں سر اٹھا کر جی سکیں۔



























































