نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لاہورسمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ ، اے اویس، لاہور سمارٹ سٹی،ماسٹر پینٹس اور ہارون شریف جیولرز کی ٹیمیں فاتح

 لاہورسمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ ، اے اویس، لاہور سمارٹ سٹی،ماسٹر پینٹس اور ہارون شریف جیولرز کی ٹیمیں فاتح



 لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہورسمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کے چوتھے روز چار اہم میچز کھیلے گئے جن میں اے اویس، لاہور سمارٹ سٹی،ماسٹر پینٹس اور ہارون شریف جیولرز کی ٹیمیں فاتح رہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی اور سیکرٹری میجر امجد غفور بھی موجود تھے۔ 

پہلے میچ میں اے او ایس نے نور پور بندوبست کی ٹیم کو 4-3 سے ہرا دیا۔ اے او ایس کی طرف سے حمزہ اعجاز نے دو اور ایان سلمان اورکرنل عمر منہاس نے ایک ایک گول سکور کیا۔ نورپور بندوست کی طرف سے ایف اللہ نون نے تینوں گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں لاہور سمارٹ سٹی کی ٹیم نے دی ٹاؤن ہال کو 6.5-3 گول سے ہرا دیا۔ 

لاہور سمارٹ سٹی کی طرف سے آغا موسی علی خان نے تین، بلال حئی نے دو   اور فاروق امین صوفی نے ایک گول سکور کیا۔ دی ٹاؤن ہال کی طرف سے عمر اسجد ملہی، ابراہیم شیخ اور ممتاز عباس نیازی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پلاٹینم ہومز کو 11-6.5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے ایملی گربے نے پانچ گول، راجہ تیمور ندیم، بلال حیات نون  اور صوفی محمد ہاشم  نے دو دو گول سکور کیے۔

 پلاٹینم ہومز کی طرف سے محمد علی ملک اور جیڈ ویلر نے دو دو گول سکور کیے۔ دن کے آخری میچ میں ہارون شریف جیولرز نے ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 11-8.5 گول سے ہرا دیا۔ ہارون شریف جیولرز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے پانچ، عباس مختار نے چار،شیخ محمد فرہاد نے د و گول سکور کیے۔ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چار، میر حذیفہ احمد اور رابیل نعمان نے دو دو گول سکور کیے۔ آج بروز جمعتہ المبارک سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے۔


Share:

لاہور پولو کلب، دوسرے روز چار اہم میچز کھیلے گئے ،ٹیم دی ٹاؤن ہاوس، لاہور سمارٹ سٹی، ڈائمنڈ پینٹس اور ہارون شریف جیولرز کی ٹیمیں فاتح

 لاہور پولو کلب، دوسرے روز چار اہم میچز کھیلے گئے ،ٹیم دی ٹاؤن ہاوس، لاہور سمارٹ سٹی، ڈائمنڈ پینٹس اور ہارون شریف جیولرز کی ٹیمیں فاتح 




لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کے دوسرے روز چار اہم میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم دی ٹاؤن ہاوس، لاہور سمارٹ سٹی، ڈائمنڈ پینٹس اور ہارون شریف جیولرز کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیزکی بہت بڑ ی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سیکرٹری میجر امجدغفور(ر) اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں دی ٹاؤن ہاؤس نے نور پور بندوبست کی ٹیم کو 9-6.5 گول سے ہرا دیا۔ 

ٹاؤن ہاؤس کی طرف سے عمر اسجد ملہی اور پاؤلا گربیے نے تین تین، سید محمد تراب رضوی نے دو اور ابراہیم نوید شیخ نے ایک گول سکور کیا۔ نور پور بندوبست کی طرف سے تیمور حیات نون نے چار اور کرسٹینا نے دو گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں لاہور سمارٹ سٹی نے اے اویس کی ٹیم کو 9-6.5 سے ہرا دیا۔ لاہور سمارٹ سٹی کی طرف سے آغا موسی علی خان اور بلال حئی نے چار چار اور زارا شاہ نے ایک گول سکور کیا۔ اے او ایس کی طرف سے ایان سلمان نے تین، حمزہ اعجاز نے دو گول سکور کیے جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ 
 تیسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے پلاٹینم ہومز کو 9-3.5 گول سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے چار گول، میر حذیفہ احمد نے تین اور میر شعیب احمد نے دو گول سکور کیے۔ پلاٹینم ہومز کی طرف سے عمر اشفاق اور جیڈ ویلر نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دن کے آخری میچ میں ہارون شریف جیولرز نے زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 12-6 سے ہرادیا۔ ہارون شریف جیولرز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے آٹھ، فرہاد محمد شیخ اور میاں عباس مختار دو دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے تین، ای میلیاگریبے نے دو، بلال نون نے ایک گول سکور کیا،


Share:

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سال کا پہلا بڑا ایونٹ لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ 2025 آج سے شروع

 لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سال کا پہلا بڑا ایونٹ لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ 2025 آج  سے شروع 



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سال کا پہلا بڑا ایونٹ لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ 2025 آج بروز پیر سے کلب میں شروع ہوگا۔ اس بات کا اعلان پرہجوم پریس کانفرنس میں کلب کے صدر ملک اعظم  نون، عمر آفتاب پنک ربن پاکستان، عمران زاہد سی ای او لاہور سمارٹ سٹی، ذیشان قریشی ایچ آر ایل، فرخ قریشی  ڈائریکٹر مارکیٹنگ کیپٹل سمارٹ موٹرز، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور پولو کلب راجہ عامر خان اور احمد نواز ٹوانہ، سیکرٹری کلب میجر امجد (ر) اور 16 لیڈیز کھلاڑی بھی موجود تھیں۔

لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون کا کہنا تھا کہ یہ خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم کا حصہ ہے جس میں سولہ ٹیموں نے شرکت کی ہے۔ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا، ان کا کہنا کہ ہر ٹیم میں ایک خاتون کھلاڑی شریک ہیں۔ پاکستانی،لبنان، انگلینڈ، امریکہ اور میکسیکو کی خواتین کھیل رہی ہیں۔ سپانسر عمران زاہد سی ای او لاہور سمارٹ سٹی کا کہنا تھا کہ ان ادار ہر سال اس ٹورنامنٹ کو سپانسر کرتا ہے اور یہ ایک شاندار ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں اور اس کا پورا سال لوگوں کو انتظار رہتا ہے۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کیپٹل سمارٹ موٹرز فرخ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی نے شاندار قسم کی گاڑیاں پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروائی ہے۔ ذیشان قریشی کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور کو بہترین پولو دیکھنے کو ملے گی۔ پول اے میں ذکی فارمز کی ٹیم جس میں پاکستانی فی میل صوفیہ دینہ علی خان، ریجاس /دین، میں امریکی کھلاڑی ایلیزا گرٹی، سی کیو گولڈ میں لبنان سے ناداگریب، گارڈ گروپ کی ٹیم میں پاکستانی داریا دولا علی خان، چکر وینجرز میں انگلینڈ کی سارہ گرور،بلیک ہارس پینٹس میں انگلینڈ کی اولیما لمبی،سامبا بینک میں ہالینڈ کی مرنیڈی ہبن شامل ہیں۔ پول بی کی ٹیموں میں نورپور بندوبست میں کرسٹینا نکولے انگلینڈ، دی ٹاؤن ہال کی ٹیم میں میکسکو کی پاولا گربے، لاہور سمارٹ سٹی میں پاکستان کی ذارا شاہ، اے او ایس میں پاکستانی فاطمہ مظہر، پلاٹینم ہومز میں جیڈ ویلر انگلینڈ، ڈائمنڈ پینٹس میں رابیل حسین پاکستان، ماسٹر پینٹس میں اومیلیا گربے میکسیکو، ہارون شریف جیولرز میں مانم فیصل پاکستان شامل ہیں۔پیر کو تین میچز ہوں گے جبکہ روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے۔


Share:

ایشیا کپ 2025 کا فائنل: دبئی میں پاکستان اور بھارت کی تاریخی ٹکر،کون کس پر بھاری؟

 ایشیا کپ 2025 کا فائنل: دبئی میں پاکستان اور بھارت کی تاریخی ٹکر،کون کس پر بھاری؟



کرکٹ کی دنیا میں جب بھی پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آتے ہیں تو یہ صرف ایک کھیل نہیں رہتا بلکہ کروڑوں شائقین کے جذبات اور دلچسپی کا معاملہ بن جاتا ہے۔ آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا ایشیا کپ 2025 کا فائنل بھی ایک ایسا ہی تاریخی لمحہ ہے، جب دونوں روایتی حریف پہلی مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں دبئی کے میدان پر ٹکرا رہے ہیں۔


دبئی اسٹیڈیم کا پس منظر


دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم 25 ہزار شائقین کی گنجائش رکھتا ہے اور اب تک 102 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کر چکا ہے۔ یہ میدان اپنے شاندار فلڈ لائٹس اور کرکٹ کی اعلیٰ ترین سہولیات کے باعث دنیا کے نمایاں کرکٹ وینیوز میں شمار ہوتا ہے۔


پاکستان اور بھارت کا دبئی میں ریکارڈ


اگر دبئی کے میدان پر دونوں ٹیموں کی کارکردگی دیکھی جائے تو بھارت کا پلڑا کچھ بھاری دکھائی دیتا ہے۔ اب تک یہاں دونوں ٹیمیں 5 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں 3 میچز بھارت نے اور 2 پاکستان نے جیتے۔


پاکستان نے دبئی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ 37 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، جن میں 20 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 16 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف بھارتی ٹیم نے یہاں صرف 13 میچز کھیلے ہیں لیکن شاندار ریکارڈ کے ساتھ 9 جیتے اور صرف 4 ہارے۔


بیٹنگ اور بولنگ کے اعداد و شمار


یہ میدان اکثر بیٹنگ کے لیے سازگار سمجھا جاتا ہے، لیکن ٹاس کا کردار بھی اہم رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 42 مرتبہ ٹیموں نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی جن میں 23 میں کامیابی ملی۔ جبکہ 60 مرتبہ ٹیموں نے پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا اور ان میں سے 34 بار کامیاب ہوئیں۔ مجموعی طور پر یہاں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں 49 اور دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں 52 میچز جیت چکی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں حکمتِ عملیاں مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔


سب سے بڑے اسکورز


دبئی کے اسی میدان پر بھارت نے 212 رنز کا سب سے بڑا مجموعہ حاصل کیا ہے، جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا اسکور یہاں 187 رنز رہا ہے۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بھارتی بیٹنگ لائن دبئی میں نسبتاً زیادہ کامیاب رہی ہے۔


شائقین کی توقعات


پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا یہ فائنل صرف ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ ایک بڑے ایونٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ دونوں ممالک کے شائقین بے صبری سے اس مقابلے کے منتظر ہیں اور دنیا بھر میں کرکٹ کے مداح دبئی سے براہِ راست اس تاریخی معرکے کو دیکھیں گے۔


آج کا فائنل یہ طے کرے گا کہ دبئی کے اسٹیڈیم میں کون سی ٹیم اپنی کامیابیوں کی فہرست میں ایک اور یادگار فتح کا اضافہ کرتی ہے۔

Share:

کوئٹہ میں اقلیتی برادری کے ساتھ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی خصوصی نشست

 کوئٹہ میں اقلیتی برادری کے ساتھ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی خصوصی نشست



کوئٹہ (شاہدہ بٹ) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کے زیر اہتمام کوئٹہ میں اقلیتی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔


تقریب میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنما لبنیٰ فرانس اسحاق، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید، شازیہ عبداللہ، اسما قاضی، اور نبیلہ حمید منصوری شریک ہوئیں۔ اس موقع پر اقلیتی برادری کی سسٹر ناصرہ اور دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔


رہنماؤں نے مسیحی برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی ہی قومی یکجہتی کی بنیاد ہے۔


پروگرام کے اختتام پر ملک میں امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Share:

GCU Lahore Students Help Pakistan Win Silver at U-18 Asia Cup Hockey 2025

 GCU Lahore Students Help Pakistan Win Silver at U-18 Asia Cup Hockey 2025



Lahore: Two students from Government College University (GCU) Lahore have brought honor to Pakistan by playing a pivotal role in securing a silver medal at the Under-18 Asia Cup Hockey Tournament 2025 in China.

Ali Taj, a student of Business Accounting and Finance, and Ghulam Mustafa, an Intermediate First Year student, were part of the national U-18 hockey squad. Their exceptional performance, particularly in the semi-final victory over Malaysia, proved crucial in Pakistan’s journey to the final. With consistent efforts throughout the event, the team finished runners-up and claimed the silver medal.

GCU Vice Chancellor Prof. Dr. Omar Chudhary congratulated the players, calling their success a matter of pride for the university. He highlighted that their achievement reflects a blend of talent, determination, and institutional support that strengthens GCU’s standing in both academics and sports.

Director Sports Muhammad Waseem Akhtar praised the athletes’ dedication and expressed confidence in their future contributions at higher competitive levels.

Reflecting on the achievement, Ghulam Mustafa credited the encouragement from university leadership for boosting his confidence, while Ali Taj acknowledged GCU’s facilities and support as key factors behind his international success.

Share:

جی سی یو لاہور کے طلبہ کی انڈر-18 ایشیا کپ ہاکی میں شاندار کارکردگی، پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

 جی سی یو لاہور کے طلبہ کی انڈر-18 ایشیا کپ ہاکی میں شاندار کارکردگی، پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا



لاہور: چین میں منعقدہ انڈر-18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2025 میں پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے دو طلبہ نے نمایاں کردار ادا کیا۔


جی سی یو کے شعبہ بی اے ایف کے طالب علم علی تاج اور انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے طالب علم غلام مصطفیٰ نے قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا اور سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دینے میں مرکزی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔


اگرچہ فائنل میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم دوسرے نمبر پر رہی اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔


جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے اس کامیابی پر دونوں طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کے ساتھ ادارہ جاتی معاونت کا نتیجہ ہے، جو یونیورسٹی کی مثبت شناخت کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

Share:

Recent Posts