نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کوئٹہ میں اقلیتی برادری کے ساتھ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی خصوصی نشست

 کوئٹہ میں اقلیتی برادری کے ساتھ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی خصوصی نشست



کوئٹہ (شاہدہ بٹ) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کے زیر اہتمام کوئٹہ میں اقلیتی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔


تقریب میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنما لبنیٰ فرانس اسحاق، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید، شازیہ عبداللہ، اسما قاضی، اور نبیلہ حمید منصوری شریک ہوئیں۔ اس موقع پر اقلیتی برادری کی سسٹر ناصرہ اور دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔


رہنماؤں نے مسیحی برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی ہی قومی یکجہتی کی بنیاد ہے۔


پروگرام کے اختتام پر ملک میں امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts