لاہورسمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ ، اے اویس، لاہور سمارٹ سٹی،ماسٹر پینٹس اور ہارون شریف جیولرز کی ٹیمیں فاتح
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہورسمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کے چوتھے روز چار اہم میچز کھیلے گئے جن میں اے اویس، لاہور سمارٹ سٹی،ماسٹر پینٹس اور ہارون شریف جیولرز کی ٹیمیں فاتح رہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی اور سیکرٹری میجر امجد غفور بھی موجود تھے۔
پہلے میچ میں اے او ایس نے نور پور بندوبست کی ٹیم کو 4-3 سے ہرا دیا۔ اے او ایس کی طرف سے حمزہ اعجاز نے دو اور ایان سلمان اورکرنل عمر منہاس نے ایک ایک گول سکور کیا۔ نورپور بندوست کی طرف سے ایف اللہ نون نے تینوں گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں لاہور سمارٹ سٹی کی ٹیم نے دی ٹاؤن ہال کو 6.5-3 گول سے ہرا دیا۔
لاہور سمارٹ سٹی کی طرف سے آغا موسی علی خان نے تین، بلال حئی نے دو اور فاروق امین صوفی نے ایک گول سکور کیا۔ دی ٹاؤن ہال کی طرف سے عمر اسجد ملہی، ابراہیم شیخ اور ممتاز عباس نیازی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پلاٹینم ہومز کو 11-6.5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے ایملی گربے نے پانچ گول، راجہ تیمور ندیم، بلال حیات نون اور صوفی محمد ہاشم نے دو دو گول سکور کیے۔
پلاٹینم ہومز کی طرف سے محمد علی ملک اور جیڈ ویلر نے دو دو گول سکور کیے۔ دن کے آخری میچ میں ہارون شریف جیولرز نے ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 11-8.5 گول سے ہرا دیا۔ ہارون شریف جیولرز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے پانچ، عباس مختار نے چار،شیخ محمد فرہاد نے د و گول سکور کیے۔ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چار، میر حذیفہ احمد اور رابیل نعمان نے دو دو گول سکور کیے۔ آج بروز جمعتہ المبارک سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے۔






No comments:
Post a Comment