نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لاہور پولو کلب، دوسرے روز چار اہم میچز کھیلے گئے ،ٹیم دی ٹاؤن ہاوس، لاہور سمارٹ سٹی، ڈائمنڈ پینٹس اور ہارون شریف جیولرز کی ٹیمیں فاتح

 لاہور پولو کلب، دوسرے روز چار اہم میچز کھیلے گئے ،ٹیم دی ٹاؤن ہاوس، لاہور سمارٹ سٹی، ڈائمنڈ پینٹس اور ہارون شریف جیولرز کی ٹیمیں فاتح 




لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کے دوسرے روز چار اہم میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم دی ٹاؤن ہاوس، لاہور سمارٹ سٹی، ڈائمنڈ پینٹس اور ہارون شریف جیولرز کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیزکی بہت بڑ ی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سیکرٹری میجر امجدغفور(ر) اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں دی ٹاؤن ہاؤس نے نور پور بندوبست کی ٹیم کو 9-6.5 گول سے ہرا دیا۔ 

ٹاؤن ہاؤس کی طرف سے عمر اسجد ملہی اور پاؤلا گربیے نے تین تین، سید محمد تراب رضوی نے دو اور ابراہیم نوید شیخ نے ایک گول سکور کیا۔ نور پور بندوبست کی طرف سے تیمور حیات نون نے چار اور کرسٹینا نے دو گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں لاہور سمارٹ سٹی نے اے اویس کی ٹیم کو 9-6.5 سے ہرا دیا۔ لاہور سمارٹ سٹی کی طرف سے آغا موسی علی خان اور بلال حئی نے چار چار اور زارا شاہ نے ایک گول سکور کیا۔ اے او ایس کی طرف سے ایان سلمان نے تین، حمزہ اعجاز نے دو گول سکور کیے جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ 
 تیسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے پلاٹینم ہومز کو 9-3.5 گول سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے چار گول، میر حذیفہ احمد نے تین اور میر شعیب احمد نے دو گول سکور کیے۔ پلاٹینم ہومز کی طرف سے عمر اشفاق اور جیڈ ویلر نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دن کے آخری میچ میں ہارون شریف جیولرز نے زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 12-6 سے ہرادیا۔ ہارون شریف جیولرز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے آٹھ، فرہاد محمد شیخ اور میاں عباس مختار دو دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے تین، ای میلیاگریبے نے دو، بلال نون نے ایک گول سکور کیا،


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts