نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

جی سی یو لاہور کے طلبہ کی انڈر-18 ایشیا کپ ہاکی میں شاندار کارکردگی، پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

 جی سی یو لاہور کے طلبہ کی انڈر-18 ایشیا کپ ہاکی میں شاندار کارکردگی، پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا



لاہور: چین میں منعقدہ انڈر-18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2025 میں پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے دو طلبہ نے نمایاں کردار ادا کیا۔


جی سی یو کے شعبہ بی اے ایف کے طالب علم علی تاج اور انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے طالب علم غلام مصطفیٰ نے قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا اور سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دینے میں مرکزی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔


اگرچہ فائنل میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم دوسرے نمبر پر رہی اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔


جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے اس کامیابی پر دونوں طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کے ساتھ ادارہ جاتی معاونت کا نتیجہ ہے، جو یونیورسٹی کی مثبت شناخت کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts