شاہ عالم مارکیٹ
کاشف(سوشل میڈیا سے انتخاب)
میں اسے تاجر ہی نہیں سمجھتا جو لاھوری شاہ عالم مارکیٹ کو نہیں جانتا۔ میں آپ کو بتاتا ہوں یہاں پر کیا کچھ ہے؟ کتنا سستا ہے؟۔ کئی رازوں سے پردہ اٹھاتا ہوں کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوتا رہے۔
مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایمان کی حرارت والوں نے،
یہ شعر جس مسجد کو مدنظر رکھ کے علامہ اقبال نے کہا ہم اس کے قریب ہیں۔
لاہور شاہ عالم مارکیٹ کے لیے آنے والے لاری اڈا بس سے اترتے ہیں تو رکشہ پر بیٹھ کر سرکلر روڈ کی اسی مسجد شب بھر کے قریب اتر سکتے ہیں۔ ویسے تو لاری اڈا سے پیدل بھی شارٹ کٹ شاہ عالمی میں آ سکتے۔ ہم تو اکثر پیدل ہی آتے لیکن نیا بندہ جسے راستوں کا علم نہیں بہتر ہے رکشہ پر آ جائے۔
مسجد شب بھر کے ساتھ ہی میزان بینک ہے اور اندر شاہ عالمی روڈ پر کئی بینک ہیں جہاں آپ کو اے ٹی ایم بھی مل جائیں گے۔
اس چوک سے سرکلر روڈ، دربار، انار کلی وغیرہ کی طرف جا رہی۔ دوسری روڈ بانساں والا بازار، جدھر سے ہم آئے پیچھے دلگراں چوک ہے اور جدھر جانا ہے یہ ہے بڑی مارکیٹ شاہ عالمی۔ یہاں ڈیلی سینکڑوں تاجرہول سیل خریداری کے لیے آتے ہیں۔ شاہ عالم روڈ پر چلیں تو دائیں جانب پہلا بازار الیکٹرک سے متعلقہ ھول سیل دوکانوں کا ہے۔ سوئچ ، بریکر ، کیبلز ، وائیرنگ کا سامان اور فینسی لائٹیں وغیرہ یہاں سے خریدی جا سکتے ہیں۔
شاہ عالم روڈ پر اسی مارکیٹ کی دوسری سائیڈ پر عینک مارکیٹ ہے۔ لوکل عینک پنجاب میں سب سے مناسب ریٹ پر یہیں سے ملتی ہیں۔ بازار میں پچاس ، سو کی فروخت ہونے والی عینک یہاں پچیس ، پچاس روپے میں ہول سیل ریٹ پر مل جاتی ہے۔ عینکوں کے سٹینڈ، آپٹیکل سے متعلقہ سامان ، چھوٹی مشینری وغیرہ یہاں سے مل جائے گی۔
اگر بھوک لگی ہے تو چلیے، گل روٹی ہاوس پر۔ اتنا رش شاید معیاری کھانے کی وجہ سے ہے۔ کھانے کے بعد چلیں پھر شاہ عالم روڈ پر۔ ارے یہ کیا؟ ادھر ہر بچہ بڑا قلفی کیوں کھا رہا؟ بابا جی کی مشہور قلفی پوائنٹ سامنے ہے۔ برفی کی طرح لیکن ٹھنڈی اور مزے دار قلفی۔ کیا خیال ہے کھانے کے بعد اسے بھی چکھ لیں؟
ساتھ ہی بائیں طرف کو جو بازار ہے اسے پاپڑ منڈی کہتے ہیں۔ آپ یہاں سے بڑے پیمانے پر پیٹ بوتل، جار وغیرہ خرید سکتے ہیں۔ یہیں پر کچھ مخصوص کیمیکلز بھی ملتے جن سے آپ اپنی پروڈکٹس تیار کر سکتے ہیں۔
پرفیوم اور عطر کے یہاں ھول سیلر بیٹھے ہیں۔ پچاس روپے میں فروخت ہونے والا عطر یہاں ھول سیل میں پندرہ روپے کا مل جاتا ہے۔
شاہ عالم روڈ پر بابا قلفی والے کی دوسری جانب ایک بازار ہے جہاں پر کئی اقسام کی لائٹوں کی بڑی بڑی دوکانیں ہیں۔ اگر آپ کو Led بلب کے پارٹس چاہیں تو یہاں رابطہ کر سکتے ہیں۔
شاہ عالم روڈ پر پرچون کھلونے فروخت کرنے والے بیٹھے ہیں۔ میں آپ کو شاہ عالمی میں ہی ھول سیل کھلونا مارکیٹ میں لے چلتا ہوں لیکن اس سے پہلے نیشنل باڑہ مارکیٹ چلتے ہیں۔ یہاں کئی امپوٹر و ایکسپوٹر بیٹھے ہیں۔ یہاں سے چینی کے برتن، بیگ ، کراکری کی مخصوص آئٹمز خریدی جا سکتی ہیں۔ ہوا والے واٹر ٹب جن کی آن لائین کافی ڈیمانڈ ہے یہاں ہول سیل انتہائی کم قیمت میں دستیاب ہیں۔
چلو واپس شاہ عالم روڈ پر فوراہ چوک میں تھوڑا سا سبزہ اور پاس کئی بینک سامنے تنگ بازار یہاں جوتے ہی نہیں ان کا میٹیریل بھی سیل ہو رہا۔ لیس، بکل، پٹی ، شیٹیں، ڈوری اور بہت کچھ میٹیریل خریدیں خود کی پروڈکشن شروع کر لیں۔ روڈ کے دوسری جانب ھول سیل مارکیٹ سے جزل سٹور ، کاسمیٹکس ، تالے ، منیاری خریدی جا سکتی ہے۔
یہاں قریب ہی لیس مارکیٹ ہے۔ زری ، موتی ستارے، لیس یہاں سے ملتی ہیں۔ یہاں کے ریٹ اور اپنی پرچون مارکیٹ کے ریٹ کا آپ موازنہ کریں گے تو حیرت سے انگلیاں دانتوں تلے دبا لیں گے۔ لیس مارکیٹ سے آگے کھلونا مارکیٹ ہے۔ ایروپلین والا ٹوائے سیٹ جڑواں شہر کے چڑیا گھر سامنے 350 میں سیل ہو رہا تھا۔ مجھے یہاں سے 180 میں ملا۔ چائینہ کھلونے کی یہاں وسیع ورائٹی ہے۔
شاہ عالم کے تقریبا آخر پر ہم پہنچتے ہیں ڈی پارکنگ پلازہ جس کے قریب ھول سیل بے بی بائیسکل، جھولے فروخت ہوتے ہیں۔ ڈی پلازہ کے قریب اور پیچھے گارمنٹس کی بے شمار دکانیں ہیں۔ مختلف شہروں سے آئے دکاندار یہاں پر شاپنگ کرتے نظر آتے ہیں۔
شاہ عالم روڈ پر پلاسٹک کی چٹائیاں، جائے نماز، کولر، ہوم ویر سیل ہو رہا ہے۔
شاہ عالمی کی کلاک مارکیٹ دیکھیں صاحب۔ کیا ہوا کہ گھڑی کا دور ختم ہو رہا ہے۔ لوگ کلاک کا استعمال ابھی بھی کرتے چاہے ڈیکوریشن کے لیے ہی کرتے۔ کلاک مارکیٹ میں بہت سی ورائٹی ایک سو سے لے کر سات ہزار تک کی قیمت میں کلاک دستیاب ہیں۔ دکاندار جب کلاک کے مخصوص ریک گھما کر کلاک دیکھتا تو بندہ دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔ اس کاروبار میں منافع تو بہت ہے لیکن ڈیمانڈ مدنظر ضرور رکھیں کلاک کو بحفاظت اختیاط سے ہی لا سکتے ہیں کہ کہیں شیشہ ٹوٹ نہ جائے۔
شاہ عالمی روڈ پر ڈی پارکنگ سے ہوتے، رنگ محل سے گزر کر میں جا رہا ہوں خلیفہ کباب کی جانب لیکن آپ کو بتاتا جاﺅں کہ پہلی بار کسی مارکیٹ میں ہول سیل شاپنگ کرتے وقت بہتر ہے کسی پرانے ساتھی، دکاندار ، تجربہ کار کو ساتھ لے جائیں۔







No comments:
Post a Comment