معروف ادیب،شاعرتفاخرمحمودگوندل کی کتاب کی تقریب پذیرائی
لاہور(پ ر )معروف ادیب،شاعرتفاخرمحمودگوندل کی کتاب جلوہ ہائے جمال کی تقریب پذیرائی قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں منعقدہوئی۔ تقریطب کی صدارت ممتازشاعر،درجنوں کتب کے مصنف ڈاکٹرہارون الرشیدتبسم نے کی ۔ جسٹس(ر)عابدحسین قریشی اورجسٹس (ر)نذیراحمدغازی معززمہمانوں کی کی حیثیت سے مسند اسٹیج کی زینت تھے۔نظامت کے فرائض پروفیسر ارشدبخاری نے سرانجام دئے۔ مہمانان اعزازمیں امیدواربرائے پنجاب اسمبلی پی پی 50لاہورزاہدشباب بٹ اور رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالد اعجاز مفتی تھے۔
نعت گو شاعرولایت احمد فاروقی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مقررین نے کتاب پراپنے خیالات کااظہار کرتے ہوءے تفاخرمحمود گوندل کے اس پرنورسفرنہ کومنفرد اوردلکش قراردیا۔مقررین کاکہناتھا کہ مصنف کی کتاب عشق الہی اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ڈوب کرلکھی گئی۔ اس لیے ان کی تحریریں عام مصنفیین سے منفرد مقام رکھتی ہیں۔ مقریرین کاکہناتھا کہ یوں محسوس ہوتاہے کہ تفاخر محمودگوندل کتابیں لکھتے نہیں بلکہ ان سے لکھواءی جاتی ہیں۔مقررین کہناتھا کہ عام طورپر مصنفین اپنی کمزوری بیان کرنے سے کتراتے ہیں ۔ لیکن تفاخرمحمود گوندل کی سچائی اورحق بیانی ان کی تحریروں اور اورقلم کے ذریعےمصنف کی بشری کمزوریوں اورخامیوں کو بھی سامنے لے آتی ہیں۔
مہمان اعزاز جسٹس (ر) نذیراحمد غازی نے کہا کہ ہماری نئی نسل کتاب سے بالکل دورہوتی جارہی ہیں۔ ہمین کتاب خرید کرپڑھنے کے کلچر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اورخاص طور پرنوجوان نسل کی کتاب بینی کی طرح لانا ہوگا۔ اس معاملےھ میں والدین،اساتذہ،معاشرے اورمیڈیا کو اپناکرداراداکرناہوگا۔ صدرمحفل پروفیسر ہارون الرشیدتبسم نےمصنف کوعمدہ کتاب لکھنے پرمبارکباد دیااورمستقبل میں ایسی مزیدکتابیں منظرعام پر لانے کےلیے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔ مصنف تفاخرمحمودگوندل نے تمام مہمانوں اور شرکاءے محفل کاشکریہ ادا کیا۔اسلام آءی پروفیسرسلمی خان اورسرگودھا سے آئے مامون الرشیدنے خوبصورت نعتیں پیش کیں۔
No comments:
Post a Comment