نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

"جفا"،ماورا کی مشکلات میں اضافہ، عثمان مختار ،سحرخان اور ضرار خان کی ٹرائیکا شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگی؟


"جفا"،ماورا کی مشکلات میں اضافہ، عثمان مختار ،سحرخان اور ضرار خان کی ٹرائیکا   شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگی؟





ڈرامہ سیریل "جفا" ان دنوں نجی ٹی وی پر آن ایئر ہے۔ "جفا" میں ماورا "حسین کی مشکل زندگی کو دکھایاگیا ہے اور دوسری طرف  عثمان مختار ،سحرخان اور ضرار خان کی ٹرائیکا    کی کہانی آگے بڑھ رہی ہے۔ 

مومنہ درید پروڈکشن کی اس ڈرامہ سیریل کے نمایاں فنکاروں میں ماوراحسین،محب مرزا،سحرخان،عثمان مختار،نادیہ افگن،فرح سعدیہ،نعمان مسعود،لیلیٰ زبیری،انعم گوہر اورضرارخان شامل ہیں،دانش نواز نے اس کی ہدایات دی ہیں جبکہ سمیرافضل نے کہانی لکھی ہے۔

ہم ٹی وی کے ہٹ ڈرامہ سیریل ”جفا“ کی کہانی ایک گائناکالوجسٹ زارا(ماورا حسین) کے گرد گھومتی ہے،زارا اور کزن عندلیب کے تعلقات بھی اس ڈرامے میں اہم ہیں۔ جس کی شادی پوسٹ ٹرومیٹک سٹریس ڈس آرڈر میں مبتلا حسن نامی شخص سے ہوئی ہے۔ دوسری طرف کہانی میں سحر خان، عثمان مختار اور زرار خان کے درمیان محبت کی ٹرائیکا بھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی کا آغاز فلیش بیک سین سے ہوتا ہے۔ حسن  کو عمار ت پر دکھایاجاتا ہے، اس کے بعد  زارا(ماورا حسین ) ہسپتال میں داخل ہوجاتی ہے۔  زارا اور حسن  شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں ، تاہم اصل سوال تو یہ ہے کہ زارا  ٹرومیٹک سٹریس  ڈس آرڈر میں مبتلا شخص کی بیوی نجانے کیسے بن جاتی ہے۔ تاہم اس میں حسن کی ایک دادی بھی ہے جواس سےبہت محبت کرتی ہے۔ اس ڈرامے میں اسلام آباد کے خوبصورت مناظربھی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ  زارا (ماورا) کی زندگی  جس پر اس کا شوہر کبھی کبھار تشدد کرتاہے بھی دکھایاگیا ہے۔حسن کو زارا کا اس کے کزن عندلیب سے میل جول قطعا پسند نہیں ہے۔ 

حسن کو اپنی اہلیہ زارا کے ساتھ پرتشدد رویہ اختیار کرتے ہوئے دکھایا گیا جب اسے پتہ چلتا ہے کہ زاراکی ملاقات اس کی کزن عندلیب سے ہوئی ہے، تو وہ اسے کمرے میں بند کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ جب زارا گھر چھوڑ کرجانا چاہتی ہےتو حسن کی دادی زارا کو حسن کی والدہ کا قصہ سنا کر گھر سے باہر جانے سے روک دیتی ہے۔

ڈاکٹر زارا کے ساتھ حسن کے وحشیانہ رویے سے مداح خوفزدہ ہیں اور تنقید بھی کررہے ہیں۔ بہت سے ناظرین کو حس کا کردار اان مردوں سے ملتا جلتالگتا ہے ، جو اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں اوران کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔


نوٹ: یہ بلاگر کی ذاتی رائے ہے اس سے ہمارا متفق ہونا ضروری نہیں ہے 


تعارف:حرااسلم بلاگر ہیں ،انہوں نے ماس کمیونیکشن کی تعلیم حاصل کررکھی ہے۔ ان کو مختلف سماجی موضوعات پر لکھنے کا شوق ہے،وہ مختلف ویب سائیٹس پر بلاگز لکھتی رہتی ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts