مہمان خصوصی چودھری اصغرگوندل ایڈووکیٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
گجرات(پ ر)گجرات کے نواحی علاقہ جھیورانوالی میں باباسائیں سردارعلی کے میلہ کےموقع پر کبڈی شومیچ کااہتمام کیاگیا۔ جھیوانوالی گرینز نے جھیورانوالی وائٹ کو سخت مقابلے کے بعدشکست دے دی۔ علاقہ بھرکے شائقین نے کبڈی میچ میں بھرپوردلچسپی کااظہارکیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی چودھری محمداصغرگوندل ایڈووکیٹ اور چودھری ابوبکراقبال وڑائچ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ میچ کااہتمام شوکت علی گھمن،منورحسین گورے والیا اور سائیں سردار نے کیا۔ تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی چودھری اصغرگوندل ایڈووکیٹ نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے اسپتال ویران ہوں گے اورمعاشرے میں صحت مندانہ رجحان فروغ پائے گا۔
No comments:
Post a Comment