نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

فنانس بل 2024 میں ترامیم:ٹیکس نیٹ وسیع کرنے سے کیا نان فائلر کی اختراع ختم ہوجائے گی ؟ کیا حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی؟

 فنانس بل  2024 میں ترامیم:ٹیکس نیٹ وسیع کرنے سے کیا نان فائلر کی اختراع ختم ہوجائے گی ؟ کیا حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی؟


ْْ


فنانس بل  2024 میں ترامیم سے ٹیکس نیٹ وسیع کرنے سے کیا نان فائلر کی اختراع ختم ہوجائے گی ؟ کیا حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی؟۔پاکستان کی قومی اسمبلی نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کے مزید بوجھ پر اعتراضات کے باوجود مالی سال 25-2024 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے فنانس بل پر دستخط کردیے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  کاکہنا ہے کہ  ہم اپنے اقدامات سے نان فائلر کی اختراع ہی ختم کر دیں گے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میکرو استحکام پر بہت باتیں ہوچکی ہیں، سمجھنا چاہیے کہ میکرو استحکام ہمیں کیوں چاہیے، نئے مالی سال میں جانے سے پہلے کوشش تھی کہ ہم سارا بیک لاگ ختم کر سکیں، مئی کے آخر تک سارا بیک لاگ ختم کیا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے داسو منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دی ہے، انٹرنیشل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے پی ٹی سی ایل کیلئے 40 کروڑ ڈالرز منظور کئے ہیں، ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر ہیں، مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آئی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میکرو اسٹیبلٹی اس وقت بڑا چیلنج ہے، میکرو اسٹیبلٹی کو ہم نے مستقل کرنا ہے اور یہ انتہائی ضروری ہے، جو میکرو اشارے ہیں وہ آگے پیچھے ہوگئے تو ہم مائیکرو مغیرات پر ضرور آئیں گے لیکن اگر میکرو اسٹیبلٹی لڑکھڑا گئی تو بڑا نقصان ہوگا۔

فنانس بل میں ابتدائی طور پر پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز دی گئی، تاہم اب 80 کے بجائے یہ حد 70 روپے ہوگی۔ مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل اور ای ٹین پیٹرول پر لیوی کی حد 50 روپے رہے گی۔فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے بعد گوشت، موبائل فون، ہربل اور ہومیوپیتھک ادویات مہنگی ہوجائیں گی۔ بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی بڑھ جائیں گے۔


ٹیکس فراڈ پر 5 سے 10سال قید کی سزا ملے گی


 آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے ساتھ مالیاتی بل کی پارلیمنٹ نے منظوری دیدی جس کے بعد ٹیکس فراڈ پر 5 سے 10سال قید کی سزا ملا کرے گی۔ایف بی آر افسران کے اختیارات میں ٹیکس فراڈ روکنے کیلئے مزید اضافے کی ترمیم منظور کرلی گئی ہے۔یکم جولائی سے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس آڈٹ کیلئے تمام ریکارڈ اور ڈیٹا حاصل کرنے کا اختیار ، سیلز ٹیکس آڈٹ کیلئے ٹیکس فراڈ کی صورت میں ایف بی آر افسران کے اختیارات میں مزید اضافے کی ترمیم بھی منظور کرلی گئی ہے۔ ترمیم کے بعد ایف بی آر کو سیلز ٹیکس آڈٹ کیلئے تمام ریکارڈ اور ڈیٹا متعلقہ شخص ادارے یا کمپنی سے حاصل کرنے کا اختیار ہو گا، سیلز ٹیکس آڈٹ کے دوران انفرادی حیثیت یا مجاز اتھارٹی کو یہ سارا ریکارڈ اور ڈیٹا پیش ہونا ہوگا۔ سیلز ٹیکس آڈٹ میں 6 سال سے پرانا ٹیکس ریکارڈ ایف بی آر کی مجاز اتھارٹی طلب نہیں کر سکے گی۔ٹیکس فراڈ پکڑنے کیلئے ایف بی آر میں یکم جولائی سے ٹیکس فراڈ انوسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



پراپرٹی الاٹمنٹ اور انتقال پر فائلرز اور نان فائلرز کیلئے فیڈرل ایکسائز ٹیکس عائد


بجٹ میں ایک سے دو ہزار گز کے رہائشی گھروں پر 10 لاکھ اور دو ہزار گز سے بڑے گھروں پر 15 لاکھ روپے ٹیکس لگایا گیا ہے۔ فوٹو فائلوفاقی بجٹ میں پراپرٹی کی الاٹمنٹ اور انتقال پر فائلرز کے لیے 3 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ٹیکس (ایف ای ڈی) لگا دیا گیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے وفاقی بجٹ میں ایک سے دو ہزار گز کے رہائشی گھروں پر 10 لاکھ اور دو ہزار گز سے بڑے گھروں پر 15 لاکھ روپے ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ سرونگ اور ریٹائرڈ وفاقی اور صوبائی ملازمین، مسلح افواج اور جنگ میں زخمی ہونے والوں کے لیے غیر منقولہ جائیداد کی فروخت اور انتقال پر ایڈوانس ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے 56 لاکھ سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس 45 سے کم کر کے 40 فیصد کر دیا گیا ہے تاہم ایک کروڑ سالانہ سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس پر 10 فیصد سر چارج لگایا گیا ہے۔بجٹ میں بلڈرز اور ڈیویلپرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ہے، قابل ٹیکس بلڈرز اور ڈیویلپرز کے لیے حاصل کی گئی رقم پر 10 سے 15 فیصد تک ٹیکس لگایا گیا ہے، قابل ٹیکس آمدن پر 10 سے 15 فیصد لگا دیا گیا ہے۔

 فارم ہاؤسز پر کیپٹل ویلیو ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا اور گاڑیوں کے انجن آئل پر بھی پانچ فیصد لیوی عائد کر دی گئی ہے۔ترامیم کے تحت ایک کروڑ روپے سالانہ آمدن پر 10 فیصد سرچاج عائد کر دیا گیا ہے جبکہ سول و فوجی ملازمین کو جائیداد پر ایڈوانس ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔حکومت نے فنانس بل میں ترامیم کے ذریعے بیرون ملک سفر کے لیے ایئر ٹکٹس پر ٹیکس شرح میں اضافہ جبکہ ہائبرڈ گاڑیوں اور سولر پینل پر ٹیکس چھوٹ کی شرح کو برقرار رکھا ہے۔

ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح برقرار

فنانس ترمیمی بل میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر 30 جون 2026 تک سیلز ٹیکس کی شرح کو ساڑھے آٹھ فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔ تاہم 1801 سی سی سے 2500 سی سی تک کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ساڑھے 12 فیصد کی شرح سے عائد ہو گا۔

یک کروڑ آمدن پر 10 فیصد انکم سرچارج عائد

فنانس بل 2024 میں مزید ترمیم کرتے ہوئے ایسوسی ایشن آف پرسنز یا غیر تنخواہ دار انفرادی طور پر ایک کروڑروپے سالانہ کی آمدن پر 10 فیصد سرچاج عائد کر دیا گیا ہے۔ تاہم ایسوسی ایشن آف پرسن کی سالانہ 56 لاکھ روپے آمدن پر تجویز کیا گیا 45 فیصد انکم ٹیکس کم کر کے 40 فیصد کر دیا گیا ہے۔

سٹیشنری پر دی گئی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم

وفاقی حکومت نے ترمیمی فنانس بل 2024 میں سٹیشنری پر دی گئی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرتے ہوئے 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔ کلر پنسل کے سیٹ، مختلف اِنکس، ای ریزر، پنسل، شاپنرز پر سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ہربل اور ہومیو پیتھک ادویات پر ٹیکس رعایت ختم

حکومت نے فنانس بل 2024 میں ترامیم پیش کرتے ہوئے نزلہ، زکام اور کھانسی کے جوشاندے پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ ہربل معجون، مربے اور سفوف پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔ جبکہ یکم جولائی سے مختلف ہربل شربت اور گولیوں پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔علاوہ ازیں فنانس ترمیمی بل میں ہومیو پیتھک کی سینکڑروں ادویات پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گیا ہے۔

ہومیو پیتھک کے تمام قطروں والی ادویات پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ ہومیو پیتھک کے تمام شربت اور کریم پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts