نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ڈرامہ"جنٹلمین"۔۔۔رحمتی، اقبال منا ۔۔۔۔ اصل غنڈہ کون ؟،زرناب کس کی ہوگی؟۔۔۔اقبال منا کا کیا بنے گا؟


ڈرامہ"جنٹلمین"۔۔۔رحمتی، اقبال منا ۔۔۔۔ اصل غنڈہ کون ؟،زرناب کس کی ہوگی؟۔۔۔اقبال منا کا کیا بنے گا؟



ڈرامہ جنٹلمین  ان دنوں نجی ٹی وی پر آن ایئر ہے۔ اس میں ہمایوں سعید،  یمنی زیدی اور عدنان صدیقی کی اداکاری شائقین کو پسند آرہی ہے۔ یہ ڈرامہ اگرچہ بھائی گیری پر ہے لیکن اس میں یمنی زیدی کا کردار انتہائی منفرد ہے۔تاہم ڈرامہ کا مدعا یہ ہے کہ  اصل" جنٹلمین" کون ہے۔ 

ڈرامہ سیریل کی ہدایات پاکستان کے نامور ہدایت کار حسام حسین نے دی ہیں۔ اسے نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ پروڈکشنز کے بینر تلے ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے۔

 یہ کہانی مشہور پاکستانی مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔ کاسٹ میں زاہد احمد، سوہائے علی ابڑو، احمد علی بٹ، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور یمنی زیدی شامل ہیں۔یہ ڈرمہ پہلی قسط سے ہی شائقین کو پسند آرہا ہے۔

 ڈرامے کی کہانی کاآغاز اقبال منا یعنی ہمایوں سعید  اور رحمتی یعنی عدنان صدیقی کے حلف لینے سے ہوتا ہے۔ رحمتی ایک بہت بڑا "بھائی "ہے۔ وہ  اقبال منا کو  اپنے گروہ کا حصہ بنانے سے قبل کچھ باتوں  کاحلف لیتا ہے۔  ڈرامے کی کہانی آگے بڑھتی ہے تو  اقبال منا کو زرناب یعنی یمنی زیدی کی شخصیت اچھی لگنے لگتی ہے۔ زرناب  ایک صحافی  ہے۔ وہ نڈر ہے اوراس کو کسی بھائی سے کوئی خوف نہیں ہے۔  اس کا کزن   فارس احمد (زاہد احمد )جو اس کا منگیتر بھی ہے وہ اسسٹنٹ کمشنر ہے۔ زرناب کے والد کو  وہ اچھا لگتا ہے۔فارس احمد اور زرناب کے درمیان مفرا(سوہائے علی ابڑو) آجاتی ہے۔

کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب زرناب اپنے شو میں رحمتی، اقبال منا اور معظم کو مدعو کرکے بھائی گیری کے بارے میں سوال کرتی ہے۔ رحمتی کے دل میں  زرناب پہلے ہی جگہ بناچکی ہے وہ بھائی گیری کے زور پر اس کوحاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اقبال منا اس کو محبت سے پانا چاہتا ہے۔ اسی میں رحتمی اور اقبال منا کی جنگ شروع ہوجاتی ہے۔  فارس احمد اپنا کردارادا کرتا ہے لیکن مفرا کی وجہ سے  فارس کے زرناب کے ساتھ تعلقات تھوڑے کشیدہ ہوجاتے ہیں۔ 

اقبال منا رحمتی کا بھائی ہونے کے باوجود زرناب کی وجہ سے بغاوت پر اتر آتا ہے ۔ اسی  وجہ سے دونوں کی جنگ شروع ہوجاتی ہے۔ اقبال منا کا خاص آدمی دلبر(احمد علی بٹ ) اور کچھ اور ساتھی بھی منا کے ساتھ ہیں۔  اسی اثنا میں کہانی میں ایک نیا ٹوئسٹ آ تاہے ۔ تاہم کہانی میں ابھی سسپنس برقرار ہے کیونکہ زرناب کے دل میں اقبال مناکی محبت جگہ لے رہی ہے ، اقبال منا زرناب کو اپنا مان چکا ہے، رحمتی منا کو مار کر ہر قیمت پر زرناب کوحاصل کرنا چاہتا ہے۔ فارس مفرا اور زرناب کے تعلق میں گرفتار ہوکر  کشمکش میں مبتلا ہے۔اصل غنڈہ کون ہے،کیا اقبال منا کو اس کی محبت مل پائے گی اس  کے لیے شائقین کو کچھ انتظار کرنا پڑے گا۔ 

نوٹ: یہ بلاگر کی ذاتی رائے ہے اس سے ہمارا متفق ہونا ضروری نہیں ہے 

تعارف:حرااسلم بلاگر ہیں ،انہوں نے ماس کمیونیکشن کی تعلیم حاصل کررکھی ہے۔ ان کو مختلف سماجی موضوعات پر لکھنے کا شوق ہے،وہ مختلف ویب سائیٹس پر بلاگز لکھتی رہتی ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts