بھارت کی ٹی ٹوینٹی پرحکمرانی، دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا
بھارت کی ٹیم ٹی ٹوینٹی کی سلطان بن گئی ہے، بھارت کی ٹیم کا فائنل میں جنوبی افریقہ کے مد مقابل تھی۔ بھارت نے جنوبی افریقی ٹیم کو شکست دے کر ٹی ٹوینٹی کی ٹرافی اپنے نام کی۔
ٹی ٹوئنٹی کا کھیل وقت کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کا کھیل بنتا جا رہا ہے جہاں ذاتی اعداد و شمار نہیں بلکہ اس بات پر زیادہ توجہ ہوتی ہے کہ اگلا چھکا کیسے لگایا جائے۔ بھارت سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیاہے۔ ٹی ٹوینٹی پر حکمرانی کا خواب پورا کرنے میں ویرات کوہلی اور بمرا نے بھرپور کرداراداکیا۔
بھارتی ٹیم نے فائنل میں 176 رنز بنائے ، جنوبی افریقہ کی ٹیم جواب میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی
۔اس سے قبل بھارت 2007 میں پاکستان کو شکست دیکر پہلی بار ٹی 20 چیمپئن بنا تھا۔ بھارت اس ٹورنامنٹ میں فائنل تک ناقابل شکست رہا اور یہ ٹی 20 کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے بغیر کوئی میچ ہارے ٹرافی جیتی ہے۔
انڈیا اور جنوبی افریقہ دونوں کے لیے ہی یہ فائنل اس لیے بھی انتہائی اہم تھا کیونکہ جنوبی افریقہ آج تک کسی بھی فارمیٹ کی کرکٹ میں فائنل تک نہیں پہنچا تھا جبکہ انڈیا نے آخری بار ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی 2007 میں اٹھائی تھی اور 17 برس کے طویل انتظار کے بعد انڈیا آخر کار ایک بار پھر یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔یہ انڈیا کے تجربہ کار کھلاڑیوں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کا آخری ورلڈ کپ تھا اور اس فتح کے بعد دونوں ہی کے لیے اپنے کریئر کا اختتام ایک اور ٹائٹل کے ساتھ کرنے کا موقع ملا۔
روہت شرما سنہ 2007 کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی انڈین ٹیم کا حصہ تھے جبکہ وراٹ کوہلی سنہ 2011 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔
ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کرنے پر جسپریت بمراہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے آٹھ میچز میں 15 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فائنل میں 76 رنز کی اننگز پر ویرات کوہلی مین آف دی میچ قرار پائے۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے ہینری کلاسن 52 رنز، کوئنٹن ڈی کوک 39 رنز اور ٹرسٹن اسٹبس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ریزا ہینڈرکس اور ایڈن مارکرم نے 4، 4 رنز، مارکو جینسن 2 اور کاگیسو ربادا 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کیشو مہاراج 2 اور اینرچ نورٹجے 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی طرف سے ہردیک پانڈیا نے 3، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 اور اکسر پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ویرات کو ہلی 76 اور اکسر پٹیل 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی پہلی اور دوسری وکٹ 23 رنز کے مجموعی اسکور پر گریں، کپتان روہت شرما 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے انکے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے رشبھ پنت بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔بھارت کو تیسرا نقصان 34 رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب سوریا کمار یادو 3 رنز بناکر کیچ تھما گئے۔بھارت کی چوتھی وکٹ 106 رنز پر گری جب اکسر پٹیل 47 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ 163 رنز کے مجموعی اسکور پر ویرات کوہلی 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
آخری اوور میں شیوم دوبے 27 اور رویندرا جڈیجا 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ہاردک پانڈیا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جنوبی افریقہ کی طرف سے کیشو مہاراج اور اینرچ نورٹجے نے 2، 2، کاگیسو ربادا اور مارکو جینسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ، ویرات کوہلی، روہت شرما کا حسین سفر اختتام پذیر
ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ، ویرات کوہلی، روہت شرما کا حسن سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹی20 ورلڈ کپ بھارت کی جھولی میں ڈالنے کے بعد سابق کرکٹر و کپتان راہول ڈریوڈ کا بطور ہیڈکوچ سفر بھی تمام ہوگیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2007 کے بعد دوسری بار ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں اٹھائی تھی۔
بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بھی بطور ہیڈکوچ بھارتی ٹیم سفر اختتام پذیر ہوگیا، واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ راہول ڈریوڈ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آخری اسائنمنٹ تھا۔
بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔بھارتی سپر سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد گفتگو میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ٹیم اور ملک کیلئے جو حاصل کرنا چاہتا تھا وہ حاصل کرلیا، آج کا فائنل میچ میری زندگی کا ایک یادگار فائنل ہوگا ، جسے میں کبھی نہیں بھلا پاؤں گا۔
ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ اس دن کی اہمیت میرے تمام کرکٹ کیریئر کیلئے اس لیے بھی زیادہ ہے کہ آج کے دن میری ٹیم ورلڈکپ چیمپئن بنی اور میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔واضح رہے ویرات کوہلی نے 125 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی کی اور ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 4188 رنز بنائے۔
ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔روہت شرما نے بھی ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔انہوں نے کہا کہ فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔159 ٹی20 انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی اور اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 231 رنز اسکور کیے جس میں انکی اوسط 32.05 رہی۔اس ٹی20 کیرئیر میں 5 سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ سب سے زیادہ 205 چھکے لگانے کا اعراز بھی بھارتی بیٹر کے نام ہے۔
اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ہو گا جبکہ ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں۔ کوہلی سچن سے زیادہ فٹ ہیں لیکن انھیں دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ اس درجے پر سفید بال کرکٹ زیادہ دیر کھیل پائیں گے۔ \
No comments:
Post a Comment