نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کھاریاں:فاطمہ جناح پبلک ماڈل سکول پنجن شہانہ میں تعلیمی سیمینار

 کھاریاں:فاطمہ  جناح  پبلک  ماڈل  سکول  پنجن  شہانہ  میں  تعلیمی  سیمینار


مقررین  نے والدین اور طلباءکو تعلیم اور اسکی ضرورت و اہمیت سے آگاہ  کیا،مہمانوں  کے  لیے  پرتکلف  کھانے  کااہتمام  کیاگیا۔


کھاریاں:فاطمہ  جناح  پبلک  ماڈل  اسکول  پنجن  شہانہ  میں  تعلیمی  سیمینارکے  دوران  مقررین  تعلیم   کی  اہمیت  سے  آگاہی  دے  رہے  ہیں۔


کھاریاں(پ  ر)فاطمہ جناح پبلک ماڈل سکول پنجن شہانہ میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں معزز مہمانان گرامی  سابق  ڈی  ٹی  ای  مدرس گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگہ رفاقت محمود  ،  مدرس گورنمنٹ ہائی سکول کھوڑی عالم  امجد محمود،سابقہ جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات چودھری بنارس علی نون،ماہرین  تعلیم  مولانا اسد،رمیض  اکرم،سابق جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ  شمریز  ستاراور والدین و طلبا  نے  شرکت کی ۔تقریب کے آغاز میں  معزز مہمانوں کوخوش آمدید کہا گیا۔ پہلے مرحلے میں پرنسپل ادارہ ہذا میاں جاوید اقبال اور چودھری بنارس علی نون نے والدین اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تعلیم اور اسکی ضرورت و اہمیت سے آگاہی فراہم کی ۔

دوسرے مرحلے میں مولانا اسد صاحب اسلام نقطہ نظر سے تعلیم کی ضرورت و اہمیت سے آگاہ کیا اور امجد علی  نے طلباء اور اساتذہ سے خطاب کیا اور انہیں مفید تعلیمی و تدریسی تجاویزدیں۔مقررین نے بانی ادارہ چودھری خضر حیات مرحوم کی علاقہ بھر کے لیے تعلیمی کاوشوں کو سراہا۔

رفاقت محمود اور امجد علی نےمؤثر تدریس ے کے سلسلہ میں بریفنگ دی۔آخر میں تمام معزز مہمانوں کے لیے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts