ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرکوحادثہ
عالمی منظرنامے پر جب دنیا کی ایک بارپھرمعاشی اور معاشرتی شیرازہ بندی ہورئی ہے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت نے ماضی کی حادثات کی طرح عالم اسلام کوہلاکررکھ دیا۔ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ آذربائیجان کے صدر کے ہمراہ دونوں ملکوں کے مشترکہ تعمیر شدہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آرہے تھے۔ان کا ہیلی کاپٹرخراب موسم کے باعث سنگن نامی تانبے کی کان کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور سپریم لیڈر کے نمائندہ آیت اللہ محمد علی الہیشم سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
تباہ شدہ ہیلی کاپٹر امریکی ساختہ تھا۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، بیل 212 ہیلی کاپٹر گزشتہ روز خراب موسمی صورتحال کے باعث پہاڑوں سے گزرتے ہوئے گر کر تباہ ہوا۔ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کی اصل وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ایوی ایشن انڈسٹری کافی مشکلات اور سیفٹی مسائل کا شکار رہی ہے کیونکہ 1979ء میں انقلابِ ایران کے بعد سے امریکا ایوی ایشن صنعت کے سازو سامان کی ایران کو فروخت نہیں کرتا۔ایران ایوی ایشن صنعت کےلیے مقامی اور دیگر ذرائع پر انحصار کرتا ہے۔ ہوا بازی کی حفاظت سے متعلقہ ایک تنظیم ’فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس سے قبل 2018ء میں بھی ایران میں ایک بیل 212 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس کے علاوہ، ایک بیل 212 ہیلی کاپٹر گزشتہ سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات کے ساحل پر بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی طیارے یاہیلی کاپٹرکے حادثے میں جان سے ہاتھ دھونے والے پہلے صدرنہیں۔
پیراگوئے کے صدر ہوزیف فیلکس ایس ٹیگریبیا 7ستمبر1940کو52برس کی عمر میں پیراگوئے کے شہر الٹوس میں طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوئے۔
17 مارچ 1958 کو فلپائن کے ساتویں صدر ریمن میگسیسے 49 برس کی عمر میں فلپائن کے شہر بالمبن سیبو میں طیارے کے حادثے میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔
برازیل کے صدر نیریوراموس کاطیارہ 16جون1957کو ساؤجوزڈوزپن ہیس میں گرکرتباہ ہوا۔ اس وقت برازیلین صدر کی عمر69برس تھی۔
عراقی صدر عبدالسلام محمد عارف کا ہوائی جہاز 13 اپریل 1966 کو دارالحکومت بغداد میں حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کے نتیجے میں عراق کے دوسرے صدر صرف 45 برس کی عمر میں شہید ہوگئے تھے۔
برازیلین فوجی سربراہ اور صدر مارشل ہمبرٹو ڈی ایلنکار کاسٹیلو برانککا ہوائی جہاز 18 جولائی 1967 کو برازیل کے شہر فورٹالیزا میں گر کر تباہ ہوا۔ انہوں نے 1964 کی فوجی بغاوت کے بعد پہلے آمر صدر کی حثیثت سے عہدہ سنبھالا تھا۔
بولیویا کے صدر رینے بیرنٹوس کاہیلی کاپٹر27اپریل1969کوحادثے کاشکارہوا۔حادثے کے نتیجے میں بولیویا کے صدر اور فوجی رہنما 49 برس کی عمر میں چل بسے۔
27جنوری 1979 کو اسلامی جمہوریہ موریتانیہ کے جنرل صدر احمد اولد بوسیف کے ہوائی جہاز کو مغربی افریقہ کے ملک سینیگال میں حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ان کی 45 برس کی عمر میں شہادت ہوئی۔
ایکواڈورکے33ویں صدر جیمی رولڈوش کاطیارہ24مئی 1981کوحادثے کے نتیجے میں گرکرتباہ ہوگیا۔
افریقی ملک موزمبیق کی آزادی کے بعد بطور پہلے صدر خدمات انجام دینے والے فوجی کمانڈر سامورا مچل کا طیارہ 19 اکتوبر 1986 کو جنوبی افریقہ کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
پاکستان کے صدر جنرل محمدضیاالحق کاطیارہ17اگست1988کوبہاولپورمیں گھرکرتباہ ہوا۔ جاں بحق ہونے سے قبل جنرل محمد ضیاء الحق بطور چھٹے صدر ملک کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے یکم مارچ 1976 میں صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا، 64 برس کی عمر میں شہادت سے قبل وہ پاکستان آرمی کے دوسرے چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔
یورپی ملک شمالی مقدونیہ میں صدارت کاعہدہ سنبھالنے والے دوسرے شخص بورس ٹرائکوسکی کا طیارہ 26 فروری 2024 کو موسٹر کے علاقے میں گرکر تباہ ہوگیاتھا۔
مغربی روسی شہر سولنسک میں 10 اپریل 2010 کو پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی، ان کی اہلیہ سمیت کم از کم اٹھاسی افراد ہلاک ہوئے۔ ان کے طیارے کو حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا تھا۔
چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا 6 فروری 2024 کو ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 74 سالہ سابق صدر سیبسٹین پنیرا سمیت تین دیگر افراد بھی شامل تھے۔ ان کا ہیلی کاپٹر جنوبی چلی کی جھیل میں گرکر تباہ ہوا تھا۔







No comments:
Post a Comment