ہر دلعزیز شخصیت جناب سلیم صابر کی یاد میں نائس ادبی فورم اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ریفرنس کا انعقاد
لاہور(رپورٹ :طارق کامران )ادبی حلقوں میں اپنے دھیمے لہجے، سادہ دلی اور فقیرانہ طبیعت کے سبب ہر دلعزیز شخصیت جناب سلیم صابر کی یاد میں نائس ادبی فورم اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ایک ریفرنس کا انعقاد نائس ویلفیئر سوسائٹی کے آفس میں کیا گیا ۔اس میں جناب سلیم صابر کے دوستوں اور نیازمندوں نے نے انکی خوبصورت باتوں اور یادوں کو دہراتے ہوئے ان کی شخصیت کے خوشگوار پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔
تقریب کی صدارت جناب پروفیسر محمد عباس مرزا نے کی جبکہ جناب سلیم صابر کے صاحبزادے جناب نسیم صابر نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔ انہوں نے اپنے والد کے دوستوں کی جانب سے اتنے خوشگوار تاثرات پر انکا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر جناب سلیم صابر کے ساتھ ساتھ جناب محمد علی صابری کی مرحومہ ہمشیرہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
ریفرنس میں شریک معزز احباب میں جناب محمد علی صابری، جناب عدل منہاس لاہوری، جناب ممتاز راشد لاہوری، جناب انیس احمد، جناب شوکت علی ناز، محترمہ شبنم مرزا، محترمہ فاطمہ غزل، جناب ولائت احمد فاروقی، جناب وحید ناز، جناب اعجاز منظور عادل، محترمہ سائرہ اقبال اور ندیم حسن گوہر شامل تھے۔
No comments:
Post a Comment