نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

تماشہ گر

 تماشہ گر 




قدیم مصر کی تاریخ اس چیز کی نشاندہی کرتی ہے کہ دنیا میں جو ترقی آج ہم دیکھ رہے ہیں ہزاروں برس پہلے مصری باشندے ایسی ہی جدید زندگی سے آشنا تھے۔ امریکی سائنس دان ٹیسلا نے برقیاتی تسلسل کا جو تصور پیش کیا تاریخ گواہ ہے کہ اس کے تانے بانے قدیم مصر میں موجود احراموں کی تعمیر سے جا ملتے ہیں۔ مصری نسل کے لوگوں کا دماغی سائز دنیا کے دوسرے ممالک کے لوگوں سے بڑا ہوتا تھا اس لیے قدیم مصری تاریخ طب اور صنعت و حرفت کے عجائبات سے بھری ہوئی ہے۔ 

 موجودہ دور میں عالمی سطح پر جو حالات و واقعات وقوع پذیر ہو رہے ہیں ان کے پیچھے بھی کچھ ایسی ہی سوچ کے حامل افراد ہیں جن کا تعلق کسی نہ کسی طرح قدیم مصری تاریخ سے جا ملتا ہے ۔ ہر چند دن کے وقفے کے بعد ایسے حالات و واقعات سامنے آتے ہیں جس سے اہل دنیا کا سکون غارت ہو جاتا ہے۔ دنیا میں چین اور روس کے گٹھ جوڑ کے بغیر ایک دوسرا طاقت ور بلاک نہیں بن سکتا تھا اور عالمی اسٹیبلشمنٹ تصویر کے مثبت اقتصادی پہلوؤں کو سامنے لانے کے لیے کوشاں تھی۔

 آج چین اور روس ایک بڑی طاقت کی شکل میں موجود ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیاء میں موجود لیتھیم کے ذخائر عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز بن چکے ہیں جس کی بڑی مقدارافغانستان میں موجود ہے اس کے علاوہ پاکستان کے صوبے بلوچستان اور کے پی کے اور اس سے منسلک گلگت بلتستان کا علاقہ اس حوالے سے بہت زیادہ اہم تصور کیا جاتا ہے۔

 بل گیٹس اور ایلون مسک کو ہندوستان میں امبانی، ٹاٹا اور سجن جندال جیسے بڑے سرمایہ کار نریندر مودی کے ساتھ مل کر سپورٹ کر رہے ہیں۔ دانش مندی کا تقاضا یہ ہے کہ موجودہ حالات دنیا کو مختلف سمت میں  دھکیل رہے ہیں  قومی سلامتی کے اداروں کو مستند طریقے سے مالی معاملات کے ساتھ خارجی معاملات کو دیکھنا ہوگا۔ اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین



نوٹ ـ: یہ بلاگر / کالم نگارکی ذاتی رائے ہے اس سے ہمارا متفق ہونا ضروری  نہیں ہے 


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts