نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

متاثرہ پاؤں والے شوگر کے مریضوں کے لئے خوشخبری


متاثرہ پاؤں والے شوگر کے مریضوں کے لئے خوشخبری۔۔۔۔ علاج کے پروگرام کو پنجاب کے 20 اضلاع کے171 دیہی مراکز صحت  تک توسیع دے دی گئی 


    شوگر کے مریض پیروں (پاؤں) کی دیکھ بھال بھی اسی طرح کریں جیسے چہرے کی کرتے ہیں: ڈاکٹر جمال ناصر




وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر دیہی مراکز صحت میں متاثرہ پاؤں والے شوگر کے مریضوں کے علاج کے پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چیف کو آرڈینیٹر ڈاکٹر محمد عامر خان کو شیلڈ دے رہے ہیں، ڈاکٹر الیاس گوندل اور ڈاکٹر شہیر الہی بھی موجود ہیں ۔



 لاہور(رپورٹ ـ:شاہدہ بٹ) دیہی علاقوں میں متاثرہ پاؤں والے شوگر کے مریضوں کے لئے علاج کے پروگرام کو پنجاب کے 20 اضلاع کے171 دیہی مراکز صحت  تک توسیع دے دی گئی ۔وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے علاج کے پروگرام کا افتتاح کر دیا ۔پروگرام پر عمل درآمد سے شوگر کے مریضوں کے پاؤں خراب ہونے یا خرابی کی صورت میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے گا۔

 پروگرام کے تحت دیہی مراکز صحت پر مریضوں کے ابتدائی علاج کے بعد ضرورت پڑنے پر متاثرہ پاؤں والے شوگر کے مریضوں کے علاج کے لئے 20 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میںخصوصی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ یہ سہولتیں این سی ڈی پروگرام، پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور ایسوسی ایشن فار سوشل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے ان دیہی مراکز صحت میں مہیا کی جائیں گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ  شوگر کے مریض پیروں (پاؤں) کی دیکھ بھال بھی اسی طرح کریں جیسے چہرے کی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کو پیروں کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لئے رہنمائی اور ضروری طبی سہولتیں مہیا کی جائے گی۔شوگر سے متاثرہ پیروں والے مریضوں کے لئے موزوں جوتوں کے سنٹر تک رسائی کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی اختیار کر کے شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض سے بچا جا سکتا ہے ۔

شوگر کے مریض واک اور ایکسرسائز کر کے صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت اٹک، راولپنڈی ، گوجرانولہ ،نارووال، ملتان ،بہاولنگر، بہاولپور ،چنیوٹ، منڈی بہاوالدین ، جہلم، خوشاب ، سرگودھا ،شیخوپورہ،  ننکانہ صاحب ،جھنگ، خانیوال ،مظفر گڑھ ، لیہ اور اوکاڑہ میں یہ علاج مہیا کیا جائے گا۔ تقریب میں ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل ، ایسوسی ایشن فار سوشل ڈویلپمنٹ کے  ڈاکٹر شہیر الہی، ڈاکٹر عامر، ڈاکٹر عمر اعوان اور دیگر نے شرکت کی



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts