"جس نے ٹینس میں متاثر کیا، اس کو ہراکر خوشی ہوئی"۔۔۔۔کم عمر الکاریز نے تجربہ کار نوواک جکووچ کوومبلڈن میں مات دے کر تاریخ رقم کی
سپین کے نوجوان ٹینس سٹار کارلوس الکاریز نے ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں سربیا کے نوواک جکووچ کو شکست دیکر اپنے کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا۔کارلوس الکاریز اور نوواک جکووچ کے درمیان ومبلڈن کا فائنل 4 گھنٹے 42 منٹ تک جاری رہا، کارلوس الکاریز نے پہلا ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا۔پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کارلوس الکاریز نے کھیل میں بہترین واپسی کی اور 5 سیٹس پر مشتمل فائنل میں تین سیٹ جیت کر ٹینس سٹار جکووچ کو شکست سے دوچار کیا۔
اس موقع پر الکاریز کا کہنا تھا جب سے پیدا ہوا تو اس وقت سے جوکووچ کو ٹینس ٹورنامنٹ جیتتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ الکاریز کا کہنا تھا جکووچ نے مجھے بہت متاثر کیا ہے یہ بہت ہی شاندار کھلاڑی ہیں، میں نے جوکووچ کو ٹینس کھیلتے دیکھ کر ہی ٹینس کھیلنا شروع کی اور آج ان کے خلاف میچ جیت کر بہت ہی اچھا محسوس ہو رہا ہے۔الکاریز کی جیت کا سکور ایک چھ، سات چھ، چھ ایک، تین چھ اور چھ چار رہا۔برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کارلوس الکاریز کو ومبلڈن ٹرافی پیش کی۔خیال رہے کہ گزشتہ 4 ومبلڈن گرینڈ سلیم نواک جکووچ کے نام رہے، جوکووچ نے 2018، 2019، 2021 اور 2022 کی ومبلڈن ٹرافیاں اپنے نام کیں، 2020 کا ومبلڈن ٹورنامنٹ کورونا کے باعث نہیں ہو سکا تھا۔
الکاریز کو کم عمر ترین ورلڈنمبرون بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے، الکاریز کا جارحانہ انداز ہے اور ان کے فورہینڈ شائس قابل دید ہوتے ہیں اور یہ ان کا سب سے قابل اعتماد شارٹ سمجھاجاتا ہے ابھی الکاریز کے سامنے ایک بڑا سفر ہے۔ ان کو اپنی صلاحیتوں سے انہیں ثابت کرنا ہے کہ وہ دنیا کے بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں۔ مردوں کے مقابلوں میں صرف دو کھلاڑی ایسے ہیں کہ جنہیں گرینڈ سلام مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے ایک بیجورن بورگ اور دوسرے راڈ لیور ہیں راڈلیور نے 1969 میں دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا اور اس کے بعد سے 54 سال سے کوئی مینز کھلاڑی گرینڈ سلام مکمل نہیں کرسکا ۔جکووچ کے راستے میں الکاریز آگئے۔
جیت پرمبارکباد۔۔۔نئے سٹار کاجنم
کارلوس الکاریز اور نوواک جکووچ کے درمیان ومبلڈن کا فائنل 4 گھنٹے 42 منٹ تک جاری رہا، کارلوس الکاریز نے پہلا ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا۔نئے چيمپئن کو پرانے چیمپئنز نے خراج تحسین کیا۔
سپین کے سابق لیجنڈ رافیل نڈال نے کہاکہ آپ نے سپینش عوام کو بہت خوشی دی ہے
۔سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کارلوس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج وہ ایک نئے سپر سٹار کا جنم دیکھ رہے ہيں، وہ اگلے 10 سے 12 سال کارلوس کو اسی طرح فالو کریں گے جیسے انہوں نے راجر فیڈرر کو فالو کیا تھا۔ومبلڈن فائنل دیکھنے والوں میں ہالی وڈ سپر سٹارز کے ساتھ سپین کے بادشاہ بھی موجود تھے۔
No comments:
Post a Comment