نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کرکٹ کے میدان میں بڑی کامیابی۔۔۔۔پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

  کرکٹ کے میدان میں بڑی کامیابی۔۔۔۔پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر  ایمرجنگ ایشیا کپ  جیت لیا



ایمرجنگ ایشیا کپ میں گرین شرٹس نے روایتی حریفوں کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے  نام کرلیا۔ پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا۔ پاکستان شاہینز نے اپنی مخالف ٹیم بھارت اے کو 353 رنز کے تعاقب میں 224 رنز پر ڈھیر کر دیا۔پاکستان اے اور بھارت اے ٹیم کے درمیان ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا گیا۔ بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔پاکستان شاہینوں نے بہترین انداز میں بیٹنگ  کا آغاز کیا۔ 

 اوپنر بیٹر صائم ایوب نے 51 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 62 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اوپننگ بیٹسمینوں  کے بعد طیب طاہر نے بھی  بہترین اننگز کھیلتے ہوئے سنچری بنا ئی۔  انہوں نے 71 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔دیگر کھلاڑیوں میں عمیر یوسف اور مبصر خان نے 35، 35، محمد وسیم جونیئر نے 17 اور مہران ممتاز نے 13 رنز کی اننگز کھیلی، شاہینز نے روایتی حریف بھارت کو مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز کا ہدف دے دیا۔بھارت کی  طرف  سے ہنگر گیکر اور ریان پراگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہرشت رانا، نشانت سندھو اور مانو کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔بھارتی ٹیم کی جانب سے 353 رنز کے ہدف کے جواب میں اچھی بیٹنگ کا آغاز نہ ہوا ان کی پہلی وکٹ 64 کے مجموعی سکور پر گر گئی، ابھیشک نے ذمہ دارانہ بلے بازی کی لیکن ان کا ساتھ دینے کیلئے کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر موجود نہ رہا۔

 اوپنر ابھیشک 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز ابھیشک شرما اور سائی سدھارشن نے کیا۔ دونوں نے جارحانہ انداز اپنایا تا ہم 64 کے مجموعی سکور پر سدھارشن 29 رنز بنا کر ارشد اقبال کو وکٹ دے بیٹھے۔نیکن جوزے 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  یش دھل  39 ، ابھیشک شرما 61 ، نیشانت سندھو 10، جوریل 9، ریان پراگ 14، ہرشت رانا 13 ، راج وردھن 11 بنا کرآئوٹ ہوئے۔بھارت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 224 رنز پرآئوٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کے سپنر سفیان مقیم نے 3 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ مہران ممتاز ، محمد وسیم اور ارشد اقبال  نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔


 پاکستان شاہینز کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال


بھارت کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز  کی ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو بڑے مارجن سے شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ کا کامیابی سے دفاع کیا۔

دوسری جانب ہوٹل کی لابی میں فینز بھی پاکستان شاہینز کو مبارک باد دینے جمع ہوئے، اس موقع پر فینز نے شاہین کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔


’’گال ٹیسٹ کی جیت کا فائدہ اس وقت ہی ہوگا جب کولمبو میں وہی کارکردگی دہرائیں‘‘



پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ گال میں سری لنکا کیخلاف ہم نے اہم فتح حاصل کی، اندازہ تھا کہ چھوٹے ہدف کو بچانے کیلئے سری لنکا جارح بولنگ کرے گا۔امام الحق نے کہا کہ یہی کوشش تھی کہ کاؤنٹر اٹیک کروں تاکہ حریف پر پریشر رہے، گال کی وکٹ پر چوتھی اننگز میں بیٹنگ آسان نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت بھی رہا تھا، سعود شکیل اور آغا سلمان نے پہلی اننگز میں پاکستان کو اہم بنیاد دی، وہ دونوں پاکستان کو میچ میں واپس لائے۔امام الحق کا کہنا تھا کہ جب آپ کو سیریز میں برتری ہوتی ہے تو اعتماد ملتا ہے، ہم سب کو اندازہ ہے کہ ابھی اصل ہدف سیریز کو جیتنا ہے، گال ٹیسٹ کی جیت کا فائدہ اس وقت ہی ہوگا جب کولمبو میں وہی کارکردگی دہرائیں۔پاکستانی بیٹر نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ پہلے میچ میں جو غلطیاں ہوئیں وہ نہ دہرائیں، جب پلیئرز کو حوصلہ دیا جاتا ہے تو پلیئر پورے اعتماد سے کھیلتا ہے، ہم نے یہی تیاری کی تھی کہ ڈاٹ بالز نہ کھیلیں تاکہ اسکور اچھا رہے۔

انہوں نے کہا کہ کولمبو میں گرمی زیادہ ہوگی اس لیے فٹنس کا کردار اہم ہوگا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہاں ہمیں 20 وکٹیں لینا ہوں گی، پوری امید ہے کہ یہاں سے ہم سیریز کو 0-2 کر کے جائیں گے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts