نان ایکٹیو ٹیکس فائلرز کے لیے شرح تبدیل۔۔۔۔پچاس ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟
کراچی :حکومت نے نان ایکٹیو ٹیکس فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح تبدیل کر دی ہے۔بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پرصفراشاریہ چھ فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا گیا۔
یہ رقم ٹیکس ایکٹوٹیکس پیئرزلسٹ میں شامل نہ ہونے والوں سے لی جائے گی ۔ایف بی آرسرکلرکےمطابق بینک سے 50 ہزارروپے تک رقم نکلوانے پرٹیکس کی شرح صفر ہوگی،50 ہزار 500 روپے تک رقم نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔
ایف آئی بی آرکے مطابق 55 ہزارروپے نکلوانے پر330 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 75 ہزار روپے نکلوانے والے نان فائلرز سے 450 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔ایک دن میں بینک سے نکلوائی گئی 50 ہزار سے زیادہ پوری رقم پر ٹیکس ہوگا ۔
ایف بی آر کاکہنا ہے کہ حکومتی ادارے اور پاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارت کار اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، 2125 سی سی گاڑی پر 6 فیصد کی شرح سے اور 2501 سے 3 ہزار سی سی انجن والی گاڑی پر 8 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگے گا۔ 3001 سی سی گاڑیوں پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا، نان رہائشی پاکستانیوں کے لیے اے ٹی ایم یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد کر دی گئی ہے۔
No comments:
Post a Comment