نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

چوہدری عبد الرؤف 6 ویں ایشین بزنس ایوارڈز کیلئے منتخب

 


چوہدری عبد الرؤف 6 ویں ایشین بزنس ایوارڈز کیلئے منتخب





لاہور(نوائے درویش رپورٹ )چوہدری عبد الرؤف کو 6 ویں ایشین بزنس ایوارڈز کیلئے منتخب کر لیا گیا۔6ویں ایشین میڈیااینڈ بزنس ایوارڈز کی ایوارڈز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق چوہدری عبد الرؤف چیئرمین فیئر ڈیل مارکیٹنگ گروپ کو 6، ویں ایشین  بزنس ایوارڈز شعبہ ریئیل سٹیٹ مارکیٹنگ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔

اس بات کا اعلان چیئرمین ایواڈز کمیٹی سید سہیل بخار ی سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے کیا ہے۔ انہو ں نے بتایا ہے کہ 6،ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز  کی تقریب 11،جولائی 2023ء کو لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اشتراک سے الحمراء ہال نمبر ون شاہراہ قائداعظم لاہور میں شایان شان اور پُروقار طریقے سے منعقد کی جائے گی ۔سید سہیل بخاری نے بتایا ابھی ایوارڈز کی سلیکشن جار ی ہے۔ تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد و شخصیات شرکت کریں گے اور ملک کے نامور فنکار پرفارم کریں گے۔نگران وزراء ممبران قومی اسمبلی اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے ۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts