نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کاعیدپر راولپنڈی کے ہسپتالوں کا دورہ،مریضوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئے


وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کاعید پر راولپنڈی کے ہسپتالوں کا دورہ،مریضوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئے


۔

راولپنڈی (لیڈی رپورٹر)وزیر پرائمری ہیلتھ و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ عید منائی۔ڈاکٹر جمال ناصر نے عید کے دن راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اوربے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی بھی گئے۔صوبائی وزیر صحت نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ بھی کیا ۔ وزیر پرائمری ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجہ بازار کا بھی دورہ کیا ۔

وزیر پرائمری ہیلتھ نے ان ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ان ہسپتالوں میں مریضوں کو مہیا کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور انہیں علاج معالجے کی ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کا یقین دلایا۔

وزیر صحت نے عیدکے روز ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو مبارکباد دی۔خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں، ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی عید مبارک باد ضرور دیں۔ڈاکٹر جمال ناصردعا ہے کہ جلد تمام مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جائیں۔ڈاکٹر جمال ناصرعید کے روز ہسپتال میں موجود مریضوں کے دکھ کو سمجھتے ہیں، ان سے خوشیاں بانٹتے ہیں۔ڈاکٹر جمال ناصرڈاکٹر جمال ناصر نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کمیٹی چوک مری روڈ پر ویسٹ کلیکشن سنٹر کا بھی معائنہ کیاوزیر صحت نے جانوروں کی آلائشیں تلف کرنے 

کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔









Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts