پنجاب کے 36 اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس
سرکاری ہسپتالوں کی مشینری چند سال بعد ہی ناکارہ قرار دے دی جاتی ہے، میڈیکل مشینری کو آئندہ ناقابل استعمال قرار دینے کے لئے تھرڈ پارٹی سے تجزیہ کروایا جائے: وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر
راولپنڈی ،لاہور ، ملتان اور بہاولپور میں واقع لاہور ہائیکورٹ کی ڈسپنسریوں کو بھی فعال کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ویژن کے تحت تمام وزراء ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں : وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈ
لاہور(رپورٹ: شاہدہ بٹ) پنجاب کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ یہ اجلاس وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصراور سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کی زیر صدارت ہوا ۔ اس اجلاس میں پنجاب کے 36 اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اس میں وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصرنے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کی مشینری چند سال بعد ہی ناکارہ قرار دے دی جاتی ہے، میڈیکل مشینری کو آئندہ ناقابل استعمال قرار دینے کے لئے تھرڈ پارٹی سے تجزیہ کروایا جائے۔ان کاکہنا تھا کہ تمام اضلاع کی ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اپنی حدود میں واقع رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کے باقاعدگی سے دورے کریں اور تصویری ثبوت پیش کریں۔پنجاب کے تمام بنیادی مراکز صحت کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کے لئے ضروری انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ قیدیوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں مہیا کرنے کے لئےمحکمہ جیل خانہ جات کے ہسپتالوں کا نظام محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر سنبھال کے گا۔
وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصرنے کہاکہ جیلوں کے ہسپتال متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سپرد کئے جائیں گے۔محکمہ صحت پولیس کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی بہتری کے لئے بھی کام کرے گا۔ راولپنڈی ،لاہور ، ملتان اور بہاولپور میں واقع لاہور ہائیکورٹ کی ڈسپنسریوں کو بھی فعال کیا جائے گا ۔ متعلقہ چیف ایگزیکٹو افسران دوسرے محکموں کے ان ہسپتالوں کے جلد دورے کر کے اپنی رپورٹ پیش کریں۔ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ویژن کے تحت تمام وزراء ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ضروری ٹیسٹوں کے لئے مشینری دستیاب ہے، خراب مشینیں بلا تاخیر ٹھیک کروائی جائیں۔
No comments:
Post a Comment