نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

معروف دانشور اور مصنف رانا احتشام ربانی کی تصنیف ریومینیشن(غوروفکر) کی تقریب رونمائی

 معروف دانشور اور مصنف رانا احتشام ربانی کی تصنیف ریومینیشن(غوروفکر) کی تقریب رونمائی 





  دنیا میں آنیوالے ہربچے کو بلا امتیاز رنگ ونسل و مذہب بہتر زندگی گزارنے کا حق ملنا چاہیے:رانا احتشام ربانی


 رانا احتشام ربانی کی کتاب میں پیش کیا گیا کلام قاری پر اپنا گہرا تاثر چھوڑتا ہے، اور وہ ان کا ہمنوا بن جاتا ہے: بیرسٹر احمد قیوم 


لاہور (ادبی رپورٹر ) معروف دانشور اور متعدد کتب کے مصنف رانا احتشام ربانی  کی تصنیف ریومینیشن(غوروفکر) کی تقریب رونمائی ہوئی۔اس کے چیف گیسٹ بیرسٹر احمد قیوم تھے ۔  تقریب کا اہتمام رفیع رضا کھرل ( سابق چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی ہائی کورٹ بار ) نے کیا تھا۔

رانا احتشام ربانی  نے کہاکہ  دنیا میں آنیوالے ہربچے کو بلا امتیاز رنگ ونسل و مذہب بہتر زندگی گزارنے کا حق ملنا چاہیے، اس کے لئے بہترخوراک،صحت وتعلیم اور انصاف جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

رانا احتشام ربانی نے مزیدکہا کہ انسان کی فلا ح وبہبود کے لئے ایک بہتر معاشرے کی تشکیل ان کی فکر کا بنیادی محور ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اجتماعی دانش کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کرسکتے ہیں، اجتماعی دانش کا مطلب ہرانسان کی جانب سے مثبت سوچ کا اظہار ہے۔

 مہمان خصوصی بیرسٹر احمد قیوم نے کہا کہ رانا احتشام ربانی کی کتاب میں پیش کیا گیا کلام قاری پر اپنا گہرا تاثر چھوڑتا ہے، اور وہ ان کا ہمنوا بن جاتا ہے، صدر تقریب سینٹر ولید اقبال نے کہا کہ مجھے رانا احتشام ربانی کی کتاب میں پیش کردہ نکات میں فکر اقبال کی جھلک جا بجا دکھائی دیتی ہے، جو اپنے طور پر ایک اعزاز ہے، ولید اقبال نے اپنے دعوے کے ثبوت میں کلام اقبال سے متعدد حوالے بھی دیئے ،دیگر مقررین میں سید منظور علی گیلانی، ڈاکٹر افتخار بخاری، محمد عالمگیر خان ، مس رسفلہ منہاس، قاضی منشا اور عزیز اے شیخ شامل ہیں۔





















Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts