نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پنجاب کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں انستھزیا مینجمنٹ سسٹم نافذ کردیاگیا

 پنجاب کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں انستھزیا مینجمنٹ سسٹم نافذ کردیاگیا


  پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن میں حائل بڑی رکاوٹ دور کر دی گئی: ڈاکٹر جمال ناصر

  

مریضوں کو بے ہوش کرنے کے لئے پرائیویٹ ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا: نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر



 لاہور(رپورٹ :شاہدہ بٹ)پنجاب کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میںانستھیزیامینجمنٹ سسٹم نافذکردیاگیا۔ اس بارےمیں  نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پنجاب کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں انستھزیا مینجمنٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔صوبے کے پسماندہ علاقوں اور چھوٹ شہروں کے ہسپتالوں میں مریضوں کو بے ہوش کرنے والے ڈاکٹروں کی کمی سرجیکل  آپریشن کرنے میں رکاوٹ ہے ۔ 

 نگران حکومت نے یہ رکاوٹ دور کرنے کے لئے  مریضوں کو بے ہوش کرنے والے پرائیویٹ ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں آپریشن کرنے کے لئے مریضوں کو بے ہوش کرنے والے ان پرائیویٹ ڈاکٹروں کو فی کیس کے حساب سےادائیگی کی جائے گی اور ایک کیس کے تین ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہانگران حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں مقامی طور پر ہزاروں مریضوں کے آپریشن ہو سکیں گے، بڑے شہروں کے ہسپتالوں پر آپریشنز کا دباؤ کم ہوگا اور مریضوں کی مشکلات میں کمی ہوگی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ  ہماری کوششوں کا مقصد غریب مریضوں کو ریلیف دینا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے پر ذاتی طور پر توجہ دے رہے ہیں۔











Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts