نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کی ہدایت پر میاں میر ہسپتال لاہور میں ہفتہ صحت کا افتتاح


صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کی ہدایت پر میاں میر ہسپتال لاہور میں ہفتہ صحت  کا افتتاح






لاہور(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کی ہدایت پر میاں میر ہسپتال لاہور میں ہفتہ صحت    کا افتتاح کردیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری صحت عمارہ خان نے ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل کے ہمراہ ہفتہ صحت کا افتتاح کیا۔ سپیشل سیکرٹری عمارہ خان نے مختلف بیماریوں کی سکریننگ کے لئے لگائے گئے کیمپوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 ہیلتھ ویک صوبہ بھر میں تین دن 20 سے 22 مارچ تک جاری رہے گا۔295 ہیلتھ فیسلیٹیز میں 4 لاکھ مریضوں میں 8 بیماریوں کی سکریننگ کی جارہی ہے۔عمارہ خان وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 26 ڈی ایچ کیو، 125 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں مختلف بیماریوں کی سکریننگ کے لئے کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔

عمارہ خان 108 رورل ہیلتھ سنٹرز اور 36 بنیادی مراکز صحت میں بھی سکریننگ کی جارہی ہے عمارہ خان ہیپاٹائیٹس بی، سی کی سکریننگ، پی سی آر اور ایچ آئی وی کی ٹیسٹنگ کی جائیگی۔ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل ہیپاٹائیٹس بی کی ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر الیاس گوندل شوگر، بلڈ پریشر، سانس کی بیماری، ٹی بی ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔ڈاکٹر الیاس گوندل تمام سکریننگ کیمپوں میں ٹیسٹنگ اور ادویات کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیرا اور راؤ عالمگیر، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر یداللہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل اور ایم ایس ڈاکٹر اختر گجر موجود تھے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts