’’پرانی بندوقیں چل گئیں‘‘۔۔۔شاہد آفریدی نے لیجنڈز لیگ ٹرافی اپنے نام کرلی۔۔داماد اور سسر نے ایک ساتھ دو الگ لیگز میں ٹائٹل جیت لیے
شاہد آفریدی کی پرانی بندوقیں چل گئیں۔ انہوںنے لیچنڈز لیگ ٹرافی اپنے نام کی۔ داماد اور سر نے ایک ساتھ دو الگ الگ لیگز میں شائٹل جیتے۔
ریٹائرڈ کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ لیجنڈزٹورنامنٹ کا انعقاد دحہ میں ہوا۔شاہد آفریدی کی ایشیا لائنزنے لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں ورلڈ جائنٹزکو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز، لیجنڈز لیگ کرکٹ کی فاتحفائنل میچ میں ورلڈ جائنٹز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جو شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لیے۔ایشیا لائنز کی جانب سے سابق سریلنکن بیٹر اپل تھرنگا اور تلکارتنے دلشان کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
فاتح ٹیم میں کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز میں شعیب اختر، محمد عامر، محمد حفیظ، مصباح الحق، سہیل تنویر اور عبدالرزاق شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے چند کرکٹرز بھی فاتح ٹیم میں شامل ہیں
اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کبھی ٹاس جیتنے یا ہارنے کو خاطر میں نہیں لاتا ایسی صورتحال میں جب پچ تبدیل نہ ہو۔انہوں نے اپنی ٹیم کے اوپنرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھا آغاز کیا جس کی وجہ سے ان کی ٹیم کی بولنگ بھی پراعتماد انداز میں شروع ہوئی۔
انہوں نے سپنر سے اٹیک کرانے کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ جب پچ آپ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہو تو سپنر سے اٹیک بولنگ کرانے میں کیا حرج ہے۔سہیل تنویر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں لیکن وہ ڈومیسٹک کرکٹ مستقل کھیل رہے ہیں اور مکمل فارم میں ہیں اور اپنی کرکٹ کو انـوائے کر رہے ہیں۔خود شاہد آفریدی نے لیگ کتنی انـجوائے کی؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ منتظمین نے بہت اچھا انتظام کیا اور انہوں نے گھیل کو بہت انجوائے کیا اور وہ خود اگلی بار اس لیگ میں شرکت کریں گے
شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان کو ٹرافی پکڑائی اور کہا یہ ٹرافی میں اصغر کو دیتا ہوں۔
شاہد آفریدی کے داماد شاہین آفریدی کی ٹیم نے کچھ روز قبل جب پی ایس ایل کی ٹرافی اٹھائی تو شاہد نے سوشل میڈیا پر بیان دیا تھا کہ شاہین نے ٹائٹل جیت کر ہمیں چیلنج دیا ، میرے پاس بھی پرانی بندوقیں موجود ہیں، فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔






.jpeg)

.jpeg)
No comments:
Post a Comment