نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کے اٹک، حسن ابدال میں فری آٹا پوائنٹس کے دورے


صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کے اٹک، حسن ابدال میں فری آٹا پوائنٹس کے دورے


مستحق افراد کو مفت آٹےکی فراہمی میں کوئی غفلت نہیں ہوگی :صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر


 

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصرنےکہاہےکہ حکومت پنجاب رمضان المبارک میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنےکےلیےہرممکن اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک اور حسن ابدال میں فری آٹا پوائنٹس کے اچانک دورے کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک رائےعاطف رضا،اےڈی سی آر وقاص اسلم مارتھ،اسسٹنٹ کمشنر اٹک شگفتہ جبیں اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔صوبائی وزیرنے فری آٹاسیل پوائنٹ کاتفصیلی دورہ کیا۔

متعلقہ افسران نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایاگیاکہ فری آٹا سیل پوائنٹ پر مستحق افراد کو مفت آٹا فراہم کیاجارہاہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے وہاں پر موجود لوگوں سے بات چیت کی اور مفت آٹا تقسیم کے متعلق ان کے مسائل کے بارے میں پوچھا۔ پوائنٹ پر موجود عوام نے انہیں مفت آٹا تقسیم کے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے انہیں مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔صوبائی وزیر صحت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فری آٹا سیل پوائنٹ پر مستحق افراد کو  کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ 

قبل ازیں صوبائی وزیر صحت نے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال، حسن ابدال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے ہسپتالوں کے اچانک دورہ کیے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ہسپتال کے آپریشنل امور کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ مختلف وارڈز کے دورے کے موقع پر انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ان مسائل کےحل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ناقص کارکردگی کی بناء پر ایم ایس ہسپتال حسن ابدال کی جواب طلبی اور دو ہیلتھ ٹیکنیشنز  کے تبادلہ کے فوری احکامات جاری کئے۔ 





Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts