’’ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا‘‘۔۔۔۔پاکستان سینٹرل آئیڈیل سکول میں قرشی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ کاانعقاد
لاہور(نوائے درویش نیوز)پاکستان سینٹرل آئیڈیل سکول نے قرشی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خدمت خلق کی بہترین مثال قائم کی اورفری میڈیکل کیمپ قائم کیا۔
اس میڈیکل کیمپ میں200سے زائد افراد کی تشخیص ،معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔یہ کارخیر ایم پی اے اختر حسین بادشاہ، سی ای او حاجی اسماعیل ، پرنسپل طارق اسماعیل ، وائس پرنسپل شمائلہ تنویر کی خصوصی کاوش تھی۔ اس بارے میں سی ای او پاکستان سنٹرل آئیڈیل سکول حاجی اسماعیل نے کہاکہ اپنے لئے زندگی میںسب جیتے ہیں لیکن اصل زندگی تو یہ ہےکہ دوسروں کے لئے جیا جائے ، ہم نے اسی مقصد کے لئے سکول میں قرشی فائونڈیشن کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس بارے میں وائس پرنسپل شمائلہ تنویر نے کہاکہ اساتذہتو ویسے بھی معمار قوم ہوتے ہیںلیکن قوم کی تعمیر کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیںاور دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہمیں خوشی ہوتی ہے، اپنے سکول میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے بہت خوشی ہوئی۔ اس کاوش میں میں تنہا نیں تھی ہماری پوری ٹیم نے حصہ لیا اور میں ان سب کاشکریہ اداکرتی ہوں۔یہ ایک خوش آئند عمل ہے۔یہ اللّٰہ سے تجارت کرنے کے مترادف ہے ۔ ہم اپنے سکول میں مزید اس قسم کے کام کرتے رہیں گے اور لوگوں کی مدد اورخدمت کرتے رہیںگے۔ہمارے سی ای او حاجی اسماعیل کی خصوصی کاوش کوفراموش نہیںکیاجاسکتا۔







No comments:
Post a Comment