نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

نقد ونظر۔۔۔۔۔۔نام کتاب۔۔۔مجھے اس دیس جانا ہے (سفرنامہ)

 نقد ونظر



نام کتاب۔۔۔مجھے  اس دیس جانا  ہے (سفرنامہ) 
 ناشر ۔۔۔اردو اکیڈیمی ، تعبیر فاونڈیشن لاہور

(تبصرہ :طارق کامران)

 تسنیم کوثرلاہور کے ادبی حلقوں کی جانی پہچانی شخصیت  ہیں، وہ ایک سینئر شاعر ہ وادیبہ ہیں، اب تک انکی چار کتب  منظر عام آکر ادب دوست حلقوں سے داد وصول کرچکی ہیں، ان میں سفرنامہ بھارت ’’ کہانی ان دنوں کی ‘‘ شعری  مجموعہ ’’  سرگوشی ‘‘ افسانوں کی کتاب’’چبھن‘ اور حال ہی میں شائع ہونے والا سفرنامہ  ملائیشیا ’’ مجھے اس دیس جانا  ہے‘‘  شامل ہیں ، جبکہ ان کا ایک سفرنامہ حج بھی ایک ادبی جریدے  میں قسط  وار شائع  ہوچکا ہے۔

مذکورہ کتاب دراصل ان کے  اس سفر کی  روائیداد ہے، جو انہوں نے وہاں موجود اپنی بیٹی اس کی نو مولود بیٹی اور داماد سے ملنے کے لئے  اختیار کیا،زیر نظر کتا ب میں  سفرنامہ نگار نے  ملائیشیا  کے تہدیب  وتمدن اور اس کی غیرمعمولی ترقی کا احوال دلچسپ پیرائے میں بیان کیا ہے، جس  میںیہ بھی بتایا ہے کہ وہاں مقیم غیرملکی اورخاص طور سے بھارتی اور پاکستانی  باشندے دیار غیر میں اپنی  ثقافتی، انفرادیت  اور  پہچان کو کس طر ح برقرار رکھے ہوئے  ہیں۔ اور ایک تیسرا ملک  میں ہمسائیہ ممالک کے شہری کس طرح اپنی روایتی دشمنی کو فراموش کرتے ہوئے ایک  دوسرے  کے  دکھ درد اور خوشیوں میں شریک  ہیں۔ 

 ’’ مجھے  اس دیس جانا  ہے‘‘ کے  مطالعہ کے دوران تسنیم کوثر کی تخلیقی خوبیاں کھل کر قارئین  کے سامنے آتی  ہیں، جس پر وہ انہیں  بے ساختہ داد دینے پر مجبور ہوجاتے  ہیں، تسنیم اپنے پڑھنے  والوں کو  فن کارانہ  ہنرمندی  سے اپنے اپنے  ساتھ رکھتے  ہوئے اس خوبصورت دیس کی سیر کراتی ہیں، اور اسے  ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی اسی ملک میں موجود ہیں،  صاحب کتاب اپنے  دلچسپ  طرز اسلوب  کے سہارے  بات سے  بات نکالنے کے حسن تحریر سے جا بجا کام لیتی ہیں، جس سے  پڑھنے والا بوریت کا شکار نہیں ہوتا، وہ اپنے  سفرنامے میں بتاتی ہیں کہ قومیں اپنے  لیڈروں کی  قائدانہ صلایتوں اور بصیرت  کے  باوصف  ہی دنوں میں روز  افزوں ترقی کرتی  ہیں اور کامیابیوں اور کامرانیوں کے نئے  نئے زیتے  طے کرتی  چلی جاتی  ہیں، جیسا کہ ملائیشیا کے  عوام نے مہاتیر محمد کی ولولہ  انگیز قیادت  میں  یہ  ناقابل یقین کارنامہ کردکھایا ہے، اور تھوڑے عرصے  میں ہی اپنے  ملک کو ایشین ٹائیگر  بنا کردکھا دیا، یہ سفرنامہ کتابی شکل میں اردو اکیڈیمی لاہور اور تعبیر فاونڈیشن لاہور کے اشتراک عمل کے  نتیجے میں منظر عام  پر آیا ہے، جس کا سرورق دیدہ زیب  ، اس کی قیمت چار سوروپے  رکھی گئی ہے، جو مناسب ہے، واضح رہے کہ ان دنوں تو کتابیں اس قدر مہنگی  ہوگئی ہیں کہ وہ عام قاری  کی قوت خرید  سے  باہر ہو کر رہ گئی ہیں۔

معروف نقاد  ڈاکٹر  خواجہ محمد زکریا  کا کہنا ہے کہ تسنیم کوثر شعر کہیں یا نثر لکھیں، انہیں لکھنے کا ہنر ّآتا ہے، یہ قدرت کی دین بھی ہے، اور اس صلاحیت  کو مطالعے نے جلابخشی ہے، ان کی نثر میں شاعرانہ اسلوب کی جھلک تو ہے،مگر تکلف اور تصنع کا  بالکل احساس نہیں  ہوتا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts