نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا دورہ
صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر اور سیکرٹری علی جان خان کی جانب سے ایچ آئی ایس ڈی یو، ریڈیو سٹیشن، رورل ایمبولینس سروس اور دیگر پروگرامز کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ، سیکرٹری اطلاعات اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
رورل ہیلتھ ایمبولینس سروس کے تحت 98 ایمبولینس کی چابیاں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کو دیں،300 الٹراساؤنڈ مشین 24/7 بنیادی مراکز صحت کے سپرد کر دیں
بیس مارچ سے پنجاب بھر میں ہفتہ صحت منانے کا اعلان ، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، دیہی و بنیادی مراکز صحت میں عوام کی سکریننگ کی جائے گی،مفت طبی معائنے کیلئے خصوصی کیمپس لگائے جائیں گے
لاہور(رپورٹ :شاہدہ بٹ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا دورہ کیا۔ مختلف شعبوں، ٹی بی لیب اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کا وزٹ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرویلنس سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر اور سیکرٹری علی جان خان کی جانب سے ایچ آئی ایس ڈی یو، ریڈیو سٹیشن، رورل ایمبولینس سروس اور دیگر پروگرامز کے بارے میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دی گئی سیکرٹری اطلاعات اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رورل ہیلتھ ایمبولینس سروس کے تحت 98 ایمبولینس کی چابیاں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کو دیں۔300 الٹراساؤنڈ مشین 24/7 بنیادی مراکز صحت کے سپرد کر دیں۔300 الٹراساؤنڈ مشین کے ذریعے رورل ہیلتھ سنٹرز میں الٹراساؤنڈ کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 20 مارچ سے پنجاب بھر میں ہفتہ صحت منانے کا اعلان کیاہے۔ ہفتہ صحت کے دوران ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، دیہی و بنیادی مراکز صحت میں عوام کی سکریننگ کی جائے گی۔ مفت طبی معائنے کیلئے خصوصی کیمپس لگائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈلیوری یونٹ اور ہیلتھ ریڈیو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ ایچ آئی ایس ڈی یو کی تعمیر کے بعد سرکاری ہسپتالوں کا نظام ڈیجیٹلائزڈ ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق احمد کو ایڈوانس لیب کا آئی ایس او سرٹیفکیشن دیا۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کیلئے انیستھیزیا مینجمنٹ سسٹم اور پنجاب بھر کے2 ہزار بنیادی مراکز صحت کیلئے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ پروگرام لانچ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹی بی کنٹرول اور ہیپاٹائیٹس کنٹرول پروگرامز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے محکمہ صحت میں ڈی ٹی ایل کی ڈبلیو ایچ او کی سرٹیفکیشن اور ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر اور سیکرٹری علی جان خان کی خدمات کو سراہاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹی بی کنٹرول اور ہیپاٹائیٹس کنٹرول پروگرامز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔








.jpeg)


.jpeg)

No comments:
Post a Comment