نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ ۔۔۔بی این پولو اور ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیموں نےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ ۔۔۔بی این پولو اور ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیموں نےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا




لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتما م دی سنچری وینچرز نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2023ء میں بی این پولو اور ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیموں نے سنچری وینچرز سپانسرڈ نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 

گزشتہ روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن کو دیکھنے کیلئے فیملیز اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں بی این پولو نے دلچسپ مقابلے کے بعد ری ماؤنٹس کو 8-7 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے بابر نسیم نے 3، ٹی ٹو رئیوز اور حمزہ مواز نے دو دو جبکہ ایلینا وینوٹ نے ایک گول سکور کیا۔

 ری ماؤنٹس کی طرف سے شاہد عمران، چاون ہوتے اور سوار نعیم نے دو دو گول سکور کیے جبکہ مینول سندبلد نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز نے زبردست مقابلے کے بعد ڈی ایس پولو کی ٹیم کو 9-5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی طرف سے خوان کروز گروگل نے شاندار کھیل پیش کیا اور 6 گول سکور کیے جبکہ صائمن پراڈا نے تین گول سکور کیے ڈی ایس پولو کی طرف سے حسام علی حیدر نے تین اور جاویر گریرا نے دو گول سکور کیے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts