تیسرا جناح گولڈ پولو کپ۔۔۔ ٹیم ماسٹر پینٹس نے مین فائنل کیلئے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام ہائی گول کے سلسلے کا پہلا بڑا تیسرا جناح گولڈ پولو کپ 2023ء سپانسرڈ بائی الرحمان ڈویلپرز اینڈ ٹاؤن پلانرزکے تیسرے روز ٹیم ماسٹر پینٹس نے مین فائنل کیلئے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جناح پولو فیلڈز میں پولو کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، سیکرٹری میجر علی تیمور (ر) اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں ٹیم ماسٹر پینٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈی ایس پولو ٹیم کو 9.5-3 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرسپو نے پانچ، پیلگیو باٹیسا نے دو، صوفی محمد ہارون اور آغا موسی علی خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ڈی ایس پولو کی ٹیم نے پہلے دو چکرمیں ڈٹ کر مقابلہ کیا ان کی طرف سے جاوریر گریرا نے دو اور باٹیسا گریشا نے ایک گول سکور کیا۔
اس میچ سے قبل کھیلے گئے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے ری ماؤنٹس کی ٹیم کو 10-5-8 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے چولو کورٹی نے سات اور نکو رابٹس نے تین گول سکور کیے جبکہ ری ماؤنٹس کی طرف سے مینول سندبلدنے چار، ہوتے چاون نے دو، عمران شاہد اور احمد زبیر بٹ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بروز جمعتہ المبارک دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔






.jpg)
No comments:
Post a Comment