تیسرا جناح گولڈ پولو کپ۔۔۔ بی این پولو اور ایف جی پولو کی ٹیمیں فاتح رہیں
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام ہائی گول کے سلسلے کا پہلا بڑا تیسرا جناح گولڈ پولو کپ 2023ء سپانسرڈ بائی الرحمان ڈویلپرز اینڈ ٹاؤن پلانرزکے دوسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں بی این پولو اور ایف جی پولو کی ٹیمیں فاتح رہیں۔
پاکستان پارک کیولری گرائنڈ میں کھیلے گئے ان میچز کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں فیملیز اور ارجنٹائن اور دیگر ممالک کے تمام کھلاڑی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، سیکرٹری میجر علی تیمور (ر) اور دیگر بھی موجود تھے، پہلے میچ میں بی این پولو نے ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیم کو 7-2 سے ہرا دیا۔
بی این پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان اور ٹی ٹو رئیوز نے شاندار کھیل پیش کیا۔ حمزہ مواز خان نے نے چار خوبصورت گول سکور کیے جبکہ ٹی ٹو رئیوز،رابرٹو اتاریز اور بابر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیم کی طرف سے صائمن پراڈا نے دونوں گول سکور کیے۔
دوسرے میچ میں ایف جی پولو ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10-9 سے ہرا دیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لاسیٹ نے 7، میاں عباس مختار نے تین گول سکور کیے۔ دوسری طرف سے راجہ سمیع اللہ نے 4، راجہ جلال ارسلان نے دو اور راجہ میکائل سمیع نے ایک گول سکور کیا۔






.jpg)
No comments:
Post a Comment