ملت ٹریکٹرز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ: احتشام، عبدالرحمان نے دو دو ٹائٹل جیت لیے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب ٹینس اکیڈمی، باغ جناح لاہور میں ملت ٹریکٹرز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2023 میں احتشام ہمایوں اور عبدالرحمان نے دو دو ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔
بوائز انڈر 16 کے فائنل میں احتشام ہمایوں نے اسد زمان کو 6-1، 6-0 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 18 ڈبلز فائنل میں مہاتیر محمد/اسد زمان نے احتشام ہمایوں/ایم سالار کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
بوائز انڈر 14 فائنل میں حمزہ علی رضوان نے امیر مزاری کو 2-6، 6-4، 13-11 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز انڈر 14 ڈبلز فائنل میں امیر مزاری اور نبیل قیوم نے زوہیب افضل ملک اور حمزہ علی رضوان کو 5-3، 3-5، 10-6 سے شکست دی۔ بوائز/گرلز انڈر 12 فائنل میں عبدالرحمان (اے اے اے ایسوسی ایٹس) نے رازق سلطان کو 4-0، 4-2 سے شکست دی۔ بوائز/گرلز انڈر 12 ڈبلز فائنل میں سیکاس کے عبدالرحمان/ہاجرہ نے شایان آفریدی/جنید خان کو 5-3، 4-0 سے شکست دی۔ بوائز/گرلز انڈر 10 فائنل میں شایان آفریدی نے مصطفیٰ عزیر رانا کو 4-0، 4-0 سے شکست دی۔
کرنل مختار احمد (ر)، سینئر منیجر ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ مہمان خصوصی تھے جبکہ مہمانان اعزازی میں عمران ایوب منیجر ایڈمن ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ، کرنل آصف ڈار (ر)، کرنل عارف ملک (ر)، حیدر اسماعیل امریکہ سے تھے۔ نسیم احمد اور ٹینس کے شائقین۔
پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک نے ایونٹ کو سپانسر کرنے پر ملت ٹریکٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس خوبصورت کھیل کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔احتشام ہمایوں نے کہامیں نے اس ایونٹ کے لیے بہت محنت کی اور اب میں اے ٹی ایف اور آئی ٹی ایف جونیئر ایونٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا منتظر ہوں۔
No comments:
Post a Comment