نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ ،سپانسر بائی لاہور سمارٹ سٹی ٹورنامنٹ ریمنگٹن فارما نے جیت لیا


 تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ ،سپانسر بائی لاہور سمارٹ سٹی  ٹورنامنٹ ریمنگٹن فارما نے جیت لیا




لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ سپانسر بائی لاہور سمارٹ سٹی  ٹورنامنٹ ریمنگٹن فارما نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 9.5-7 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں کشمیر ڈے کے موقع پر منعقدہ فائنل میں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔

 اس موقع پر فیملیز اور بچے بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹر لاہور سمارٹ سٹی بریگیڈیئر محمد ندیم اسلم (ر) تھے۔ اس  موقع پر جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، سیکرٹری میجرعلی تیمور (ر) اور دیگر بھی موجود تھے۔ فائنل میچ کافی دلچسپ رہاا۔ ریمنگٹن فارما اور ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان فائنل میچ کافی زبردست رہا جو ریمنگٹن فارما نے سخت مقابلے کے بعد 9.5-7 سے جیتا۔ ریمنگٹن فارما کی طرف سے حمزہ مواز خان نے شاندار کھیل پیش کیا۔ 

حمزہ مواز خان نے آٹھ خوبصورت گول حمزہ مواز خان نے سکور کیے جبکہ ایک گول احمد بلال ریاض نے سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے نکو رابٹس نے پانچ، بلال حیات نون اور میر شعیب احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ایف جی پولو /دین گروپ نے پلاٹینم ہومز /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو9-6.5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔

 اختتامی تقریب میں ریمنگٹن فارما کے کپتان حمزہ مواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سیزن میں ٹیم ریمنگٹن فارما نے سیزن میں شاندار کھیل پیش کیا اور سخت محنت کے بعد نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ بازل فیصل کھوکھر کا کہنا تھا میرے والد ڈاکٹر فیصل کھوکھر اور والدہ مریم فیصل کھوکھر اور پوری فیملی کی بھرپور سپورٹ ہے جو اس مقام تک پہنچا ہوں۔ اس سیزن میں اچھا کھیل پیش کیا اور اب یہ ٹورنامنٹ بھی جیتا ہے۔ 


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts