لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کا فائنل ایف جی /دین پولو نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2022ء کا فائنل ایف جی /دین پولو نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایف جی /دین پولو نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی ٹیم کو6-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر کوکاکولا کے سی او او محمد علی خان اور سنچری وینجرز کے آفیشلز، لاہور پولوکلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور تماشائیوں فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل اور ایف جی /دین پولو کے درمیان فائنل کافی زبردست رہا، ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی ٹیم نے پہلے دوچکرز میں برتری حاصل کی مگر ایف جی /دین پولو کی ٹیم نے زبردست کھیل پیش کرکے تیسرے اور چوتھے چکر میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے تھامس مرینونے پانچ جبکہ رافع شیخ نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی طرف سے نکلوس کی جگہ کھیلنے والے مینول کرانزا نے تینوں گول سکور کیے۔قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ریمنگٹن فارما نے ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم کو آخری لمحات میں گول کرکے 7-6 سے ہرا دیا۔






No comments:
Post a Comment