’’یہ راہ مشکل نہیں‘‘
تحریر :شمائلہ تنویر
شعور ، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سب سکول میں پڑھنے والے بچے کی مثبت سوچ بنانے سے شروع ہوتی ہے ،سب سے پہلےاس میدان میں نئی آنے والی نسل کی سوچ کو محب وطنی کی سمت گامزن کرنے کی ضرورت ہے۔ آئیں سب درد دل اور محب وطنی رکھنے والے سب لوگ مل کر آنے والی نسل کو اخلاقی قدروں اور اجتماعی مفادات کی تعلیم وترتیب سے روشناس کروائیں۔
صحتمند روح اور جسم کو پاک غذا اور سوچ کو پاک رکھنے کا مواد مکتب میں مہیا کیا جائے ۔کچھ غلط ہو تو معذرت یہ سب میری ذاتی رائے ہے۔ کہنایہ چاہتی ہو کہ پڑھانے والے کو پڑھانا آنا چاہیے ۔پرائیوٹ سکول چپے چپے پر کھل گئے ہیں کم تعلیم یافتہ اور کم تنخواہوں پر رکھے جانے والے اساتذہ کا ناقص علم ہماری قوم کی بنیادیں کھوکھلی کر رہا ہے۔
Agreed
ReplyDelete