نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

انڈر 19 جونیئر پولو چیمپئن شپ، فائنل ریمنگٹن جے پی ایف نے جیت لیا

 


 انڈر 19 جونیئر پولو چیمپئن شپ، فائنل ریمنگٹن جے پی ایف نے جیت لیا



لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام انڈر 19 جونیئر پولو چیمپئن شپ 2023ء کا فائنل ریمنگٹن جے پی ایف نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم ریپٹرز کو 7-4 سے شکست کا سامنا، ابھرتے ہوئے کھلاڑی بازل فیصل کھوکھر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں گزشتہ ہفتے سے انڈر 19 جونیئر پولو ٹورنامنٹ جاری تھا جو کہ پاکستان پولو ایسوسی ایشن کا کیلنڈر ایونٹ ہے۔ 

ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شامل تھیں جن میں سے ریپٹرز اور ریمنگٹن جے پی ایف نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، سیکرٹری جے پی ایف میجر علی تیمور (ر)، مہمان خصوصی سابق پولو کے لیجنڈ کھلاڑی عرفان علی حیدر تھے۔ فیملیز اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل میچ میں ریمنگٹن جے پی ایف نے ریپٹرزکو 7-4 سے ہرا دیا۔

 ریمنگٹن جے پی ایف کی طرف سے کپتان فیصل کھوکھر نے شاندار کھیل پیش کیا اور 5 خوبصورت گول سکور کیے جبکہ ابراہیم سلطان اور فارس نور الدین نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ریپٹرز کی طرف سے ابراہیم علی نے  تین جبکہ مصطفی فہد نے ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ریمنگٹن بازل فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ میرے والدین مجھے ہر لیول کی پولو کھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے میں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔تمام ٹیم نے بھرپور سپورٹ کیا اور جیتنے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts