نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لدھیانہ جم خانہ کرکٹ کلب نےکرکٹ سینٹر کرکٹ کلب کو 47 رنز سے شکست دے کر کے ٹائٹل جیت لیا

 


 لدھیانہ جم خانہ کرکٹ کلب نےکرکٹ سینٹر کرکٹ کلب کو 47 رنز سے شکست دے کر کے ٹائٹل جیت لیا



لاہور: لدھیانہ جم خانہ کرکٹ کلب نے  ماڈل ٹائون گرینز گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل میں کرکٹ سینٹر کرکٹ کلب کو 47 رنز سے شکست دے کر کے ٹوینٹی کپ  کا ٹائٹل جیت لیا۔ کوآپریٹو ماڈل ٹائون سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے صدر دائود بیری نے کے ٹوینٹی کپ  کے سپانسر اور سرپرست   نبیل احمد کے ساتھ انعامات کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فاتحین اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

 سابق ٹیسٹ کرکٹرز مصباح الحق، عبدالرزاق، اعزاز چیمہ، محمد الیاس کے علاوہ محمد مشتاق، شعیب ڈار، وہاب ڈار، بلال جاوید، کاشف بٹ، فرحان نثار اور دیگر  موجود تھے۔ہیانا جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ عاصم علی ناصر نے 35 گیندوں پر 54 رنز کی سنسنی خیز اننگز کھیلی، محمد وقاص نے 48 گیندوں پر 53 اور فہد منیر نے 27 رنز بنائے۔ محمد علی نے 32 رنز کے عوض 2 جب کہ اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 کرکٹ سنٹر اچھا جواب نہ دے سکا اور 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 116 رنز بنا سکی۔ بلاول اقبال نے 27 گیندوں پر 32 رنز بنائے جبکہ علی ظفر نے 26 گیندیں کھیل کر 18 رنز بنائے۔ کاشف صدیقی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 12 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد جنید نے 31 رنز کے عوض 3 اور انتظار علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ عاصم علی ناصر فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts