نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ ، چھٹے روز دو اہم میچز کھیلے گئے

 


 تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ ،  چھٹے روز دو اہم میچز کھیلے گئے




لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ سپانسر بائی لاہور سمارٹ سٹی کے   چھٹے روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس /نیوایج کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ 

 جناح پولو فیلڈز سرد موسم اور ہلکی بارش کے باوجود تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد پولو کے میچز سے لطف اندوز ہوتی رہی۔ اس موقع پر کلب کے صدر لیفٹیننٹ شعیب آفتاب (ر)، سیکرٹری میجر علی تیمور (ر) اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے پلاٹینم ہومز /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-3.5 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین گول سکور کیے دیگر میں نکو رابٹس نے بھی تین اور لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے دو گول سکور کیے۔ دوسرا میچ بارش کے دوران ہوا جو بہت ہی سنسنی خیز ہوا آخری لمحات میں ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز نے ایف جی /دین پولو کی ٹیم کو 8-7 سے ہرا دیا۔

 ماسٹر پینٹس /نیوایج کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے شاندار 6 گول سکور کیے جبکہ عدنان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین، شاہ شمیل عالم نے دو جبکہ شیخ محمد رافع اور میاں عباس مختار نے ایک ایک گول سکور کیا۔ 


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts