نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لاہور رگبی فٹ بال کلب نے ڈیزرٹ کیمبل رگبی فٹ بال کلب بہاولنگر کی ٹیم کوہرا دیا


 لاہور رگبی فٹ بال کلب نے ڈیزرٹ کیمبل رگبی فٹ بال کلب بہاولنگر کی ٹیم کوہرا دیا




لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی چیمپئن شپ میں لاہور میں پہلا میچ ہوا جس میں لاہور رگبی فٹ بال کلب نے ڈیزرٹ کیمبل رگبی فٹ بال کلب بہاولنگر کی ٹیم کو 22-5 سے ہرا دیا۔ 

پاکستان رگبی یونین کے سب سے پریمیئر لیگ ایونٹ کا لاہور میں پہلا میچ تھا اس موقع پر رگبی کے کھلاڑی رضوان ملک، حاجی انوار، محمد زبیر، شکیل ملک، سید معظم علی شاہ، عاصم علی اور رگبی کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ہارف ٹائم پر سکور 22-0 تھا جبکہ دوسرے ہاف میں ڈیزرٹ کیمبل ٹیم نے زبردست کھیل پیش کرکے میچ میں واپسی کی کوشش کی مگر لاہور رگبی فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا دفاع کافی مضبوط دکھائی دیا۔

 لاہور رگبی فٹ بال کلب کی طرف سے صائم، توقیر، عرفان اور عمران نے ایک ایک ٹرائی سکور کی جبکہ کنورژن زین نے کی جبکہ ڈیزرٹ کیمبل رگبی کلب کی طرف سے واحد ٹرائی وسیم نے سکور کی۔ اس طرح اب تک ڈویژن ون کی پوزیشن میں اسلام آباد جنز اور لاہور رگبی فٹ بال کلب کی ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ 


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts