جی سی یو خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے انٹرورسٹی چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ جیت لیا
لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان انٹرورسٹی ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ جیت لیا۔ میچ کی میزبانی کنیئرڈ کالج برائے خواتین یونیورسٹی، لاہور نے کی۔ جی سی یو کی ٹیم نے یونیورسٹی آف ہری پور کو 29-18 کے سکور سے شکست دی۔ جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے جی سی یو نے گزشتہ برس سپورٹس سیٹس پر خواتین کے داخلے کھولے تھے اور خواتین کی باسکٹ بال ٹیم کی یہ کامیابی اس بات کا اشارہ ہے کہ اس خصوصی اقدام کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ یونیورسٹی کیلنڈر میں اعلیٰ سطح کے ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے، جس میں پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرتی ہیں۔ جی سی یو کی ٹیم کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے اور وہ انکا اگلا میچ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کورٹ میں کھیلا جائے گا۔







No comments:
Post a Comment