کے20 کپ میں اپالو کرکٹ کلب کی ویلنشیا جمخانہ کے خلاف فتح
مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی اپولو جم خانہ کے محمد اخلاق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دے رہے ہیں۔
لاہور: پنڈی جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کے20کپ کے 21ویں میچ میں محمد اخلاق کی شاندار بلے بازی کی بدولت اپالو کلب نے ویلنشیا جمخانہ کرکٹ کلب کو 15 رنز سے شکست دے دی۔
اپالو کلب نے مقررہ 20 اوورز میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز کا ہدف داغ دیا۔ دونوں اوپنرز محمد اخلاق اور ہاشم ابراہیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور بالترتیب 83 اور 16 رنز بنائے۔ جبکہ ریان ندیم 43 اور ابیاز رضوی 35 سکور کئے۔ ویلنشیا جم خانہ کی جانب سے اظہر علی، محمد اشفاق، ایم عباس اور اسماعیل محمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ویلنشیا جم خانہ کرکٹ کلب نے اگرچہ جیتنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کھیل کو اچھی طرح ختم نہ کرسکی اور اس طرح مقابلہ 15 رنز سے ہار گئی۔ ٹیسٹ بلے باز عابد علی نے 31 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فرحان یوسف نے 36، سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے 21، حسن حمید نے 17 اور علی دلشاد نے 16 رنز سکور کئے۔
اپالو کلب کی طرف سے محمد رمیز نے 46 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمیر بٹ، اسد رفیق اور نثار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایم اخلاق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
[







No comments:
Post a Comment