کے ٹوینٹی کپ ، ماڈل ٹاؤن کلب کے سیمی فائنل میں رسائی
لاہور: ماڈل ٹاؤن گرینز گراؤنڈ میں کے ٹوینٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں نصراللہ ضیاء کے زبردست 77 رنز کی بدولت ماڈل ٹاؤن کلب نے شاہ کمال کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
شاہ کمال کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 131 رنز بنائے۔ عمران نذیر جونیئر 45 گیندوں پر 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، انہوں نے 3 چوکے اور 1 چھکا لگایا جبکہ دیگر میں محمد عبداللہ اور شیراز علی نے بالترتیب 37 اور 27 رنز بنائے۔ ماڈل ٹاؤن کلب کی جانب سے آفاق آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محسن ارشاد اور حسن رضوان 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
ماڈل ٹاؤن کلب نے شاندار انداز میں رنز کا تعاقب شروع کیا اور مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر حیدر 13 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئے جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی نصراللہ ضیاء نے 48 رنز کی شاندار ناقابل شکست 77 کی اننگز کھیلی۔ جس میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ محمد سلیم 34 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہ کمال کی طرف سے واحد وکٹ عثمان علی نے حاصل کی۔
بدھ کو چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل گولڈن سٹار کرکٹ کلب اور ماڈل ٹاؤن گرینز کرکٹ اکیڈمی کے درمیان پنڈی جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ میں صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔







No comments:
Post a Comment